06 July 2010 - 18:52
News ID: 1541
فونت
مولانا شاہ تراب الحق:
رسا نیوزایجنسی - مولانا شاہ تراب الحق نے علامہ عباس کمیلی سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں خودکش حملہ کرنے والوں کو بے دین اورشیعہ اور سنی کے مشترکہ دشمن بتایا ۔
 پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے مولانا شاہ تراب الحق قاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

دونوں رہنماﺅں نے سانحہ داتا دربار کے شہدا کےخانوادوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اس واقع کی شدید مذمت کی اورحکومت پنجاب پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے واقعی سزا دی جائے ۔

مولانا شاہ تراب الحق تھانوی نے مزید کہا : شیعہ سنی کا دشمن ایک ہی ہے وہ شمع رسالت کے پروانوں ، اولیا ءکرام کے عقیدت مندوں اور مزارات مقدسہ پر حاضری دینے والوں کو مشرک قرار دے کر قتل کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا : افسوس کی بات ہے کہ ایسے موقع پر مولانا فضل الرحمن حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کروانے کی کو شش ہیں مگر دہشت گردوں کو دہشت گرد کہنے پرھرگز تیار نہی معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گردوں یعنی طالبان سے ان کے تانے بانے ملتے ہیں ۔

علامہ عباس کمیلی نے اس موقع پر کہا : اس شہر میں شیعہ اورسنی کے درمیان کوئی فساد نہیں ، شیعہ اورسنی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور بھائی چارگی کی فضا ء قائم کرتے ہوئے اتحاد اور اخوت کا مظاہرہ کررہے ہیں اور مزید اس اتحاد کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا : موجود حالات کے پیش نظر جعفریہ الائنس کی جانب سے 7 جولائی کو ایک آل پارٹی کانفرنس منعقد کی جارہی جس میں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور آج کی یہ ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ہم نے مولانا شاہ تراب الحق تھانوی صاحب کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں مولانا حسین مسعودی ، مولانا اکرام حسین ترمذی ، علامہ باقر زےدی، علامہ جعفررضا نقوی ، شبر رضا، صابر کربلائی و دیگر موجود تھے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬