08 July 2010 - 16:04
News ID: 1551
فونت
نئی دھلی :
رسا نیوزایجنسی - محمد سلیم انصاری نے فن تجوید وفن خطاطی کی تربیتی کلاسوں کے افتتاح کی خبر دی ۔
قراني کلاسيں

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مدرسہ زینت القران ویلکم سلیم پور میں اج ایران کلچر ھاوس کے تعاون سے ایران کے مشھور ومعروف خطاط ومایہ ناز قاری شیخ محمدی کی تلاوت وخطاطی سے فن تجوید وفن خطاطی کی تربیتی کلاسوں کا اغاز کیا گیا ۔

انہوں نے کہا : شیخ محمدی جو جن کا تعلق اسلامی جمھوریہ ایران سے ہے اور قاری ہونے ساتھ ساتھ بہترین خطاط بھی ہیں وہ خطاطی کے ساتھ ساتھ تجوید قران کریم بھی سکھائیں گے ۔

مدرسہ کے مہتمم محمد سلیم انصاری نے کہا : اسلام نے مجسمہ سازی اور نقاشی پیکر کو ممنوع قرار دیا دیا لیکن ایران کے خطاطوں نے اس کو خطاطی میں بدل دیا ۔ دیکھنے پہ معلوم ہوتا ہے کہ بیٹھ کرنماز ادا کرتے ہوئے کسی انسان کی تصویر بنائی گئی ہے مگر جب غور سے دیکھا جائے گا تو معلوم ہوگا کہ قران شریف کی کوئی ایت لکھی ہوئی ہے یا دیکھنے میں پرندہ دیکھتا ہے مگر غور کرنےپہ سورہ قلھو اللہ لکھا دیکھتا ہے ۔

انہوں نےان کلاسوں کے ھدف کو بیان کرتے ہوئے کہا : برصغیر میں خط نستعلیق خوش خطی کے لئے مخصوص ہے اور خط نسخ قران کریم کے لئے چنانچہ یہی وجہ ہےکہ بر صغیر کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے جو وصلیاں اج منظر عام پر ارہی ہیں وہ سب ہی خط نستعلیق ہیں خط نسخ کوقران کریم سے اور خط نستعلیق کو اردو ادب سے جد انہیں کیا جاسکتا اسی اھمیت کو نگاہ میں رکھتے ہوئے ایرانی استاد کے ذریعہ جوایک ماھر خطاط ہیں اس مدرسہ میں خطاطی کی کلاسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ ام سال قران کریم اکیڈمی دھلی نے ایران کلچر ھاوس کے تعاون سے ھندوستان کے مختلف شھروں میں محافل قرانی کے انعقاد کا پروگرام کرنے کا ارادہ کیا ہے جس میں دھلی ، دارالعلوم دیوبند ، مظفر نگر ، موضع کیسروہ ، مودی نگر، بنارس ، مئو اورکوپاگنج قابل ذکر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ان کلاسوں کا وقت دوپہر دو بجے سے شام چار بجے تک رہے گا علامند افراد مدرسہ کےمنتظمین یا ایران کلچر ھاوس دھلی میں رابطہ کرسکتے ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬