11 July 2010 - 16:28
News ID: 1556
فونت
آیت الله نوری همدانی نے بصیرت و مرجعیت اجلاس میں :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے بصیرت اور مرجعیت اجلاس میں خواص اور دانشوروں کو تاکید کرتے ہوئے کہا : اگرخواص متحد ہوں تو فتنہ شعلہ ور نہ ہوسکے گا ۔
آيت الله نوري همداني
رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تولید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر کے وقت بصیرت و مرجعیت اجلاس میں جو صوبہ کرمان کےعلماء وطلاب اور ائمہ جمعہ وجماعات کی موجودگی میں ثارالله امام بارگاہ میں منعقد ہوا روایت کے ائینے میں علماء کو وارثان علم الھی بیان کیا ۔

انہوں نے موجودہ حالات میں طلاب وعلماء کے وظائف اوران کی سنگین ذمہداریوں کی جانب انہیں متوجہ کراتے ہوئے کہا : علماء خود کوعالی صفات سے مزین کریں جو انبیاء و اولیا الهی کے مورد تائید وہ اور ان صفات کے تحصیل کی بہر پور کوشش کریں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے نھج بلاغہ سے مولائے کائنات کے خطبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : علم وعمل طلاب کی اھم ذمہداریوں میں سے ہے اورمعاشرے کی ھدایت میں سعه صدرکا ہونا لازمی شئی ہےجس پہ طلاب کو خاص طور پر توجہ رکھنی چاھئے ۔

اس مرجع تقلید نے دین اسلام کے تحفظ میں علماء اور بزرگان کے اھم نقش کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : علماء وبزرگان نے اپنے قلم اور بیان کے ذریعہ سے اسلام کی خدمت کی جس کی بنیاد پر انکا مقام بہت بلند ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا : اج کے زمانے میں نظام جمهوری اسلامی ایران کی اھم ترین ضرورت انقلاب کا تحفظ اور رھبر معظم کی اطاعت اور حمایت ہے کہ ھم سب کو اس اصل پر توجہ رکھنی چاھئے ۔

انہوں نے کہا : انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنه ای جیسے رھبر کی بنیاد پر عزت واقتدار کی گھنی چھاوں کے زیر سایہ ہے لھذا ھمیں ولایت فقیہ کی نعمتوں کی قدر کرنی چاھئے ۔





تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬