13 July 2010 - 16:15
News ID: 1566
فونت
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے صوبہ کرمان کے بعض شھداء گھرانوں سے ملاقات میں شھداء کو نظام جمھوری اسلامی ایران کا سرمایہ بیان کرتے ہوئے کہا : شھداء کے پاک خون کی برکتوں کی بنیاد پر اج پورے ملک میں امن وسکون حاکم ہے اور انقلاب اسلامی اپنے اقتدار کی بلندی پر ہے ۔
آيت‌الله نوري همداني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی صوبہ کرمان سے رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله نوری نے کل شام کے وقت کچھ شھید گھرانوں سے ملاقات اور ان کی دلجوئی کی۔

اس مرجع تقلید نے تین شھید گھرانے سے کہ جن میں سے ھرایک کے تین فرزند جنگ تحمیلی میں سرزمین اسلامی کے دفاع میں شھید ہوئے تھے ملاقات میں کہا : شھید گھرانوں نے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کی خداوند متعال انہیں اچھی جزاء دے گا ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے شھداء کو انقلاب اسلا می کا اساسی سرمایہ جانتے ہوئے کہا : شھداء کے خون کی برکتوں کی بنیاد پر اج پورے ملک میں امن وسکون حاکم ہے اور انقلاب اسلامی اپنے اقتدار کی بلندی پر ہے ۔

واضح رہے کہ اس مرجع تقلید نے کل صبح بھی ثاراللہ امام بارگاہ میں صوبہ کرمان کے خواتین کےایک گروپ سے ملاقات کی تھی اور اپنی تقریر میں حجاب اور عفت کوعورتوں کا اساسی سرمایہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا : عورتوں نے انقلاب اسلامی میں اھم نقش ایفا کیا ہے اور اپنے حجاب وعفت کے تحفظ میں بھی مناسب اقدام کریں ۔



تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬