15 July 2010 - 18:36
News ID: 1577
فونت
آیت‌الله نوری همدانی نے کرمان کی مسلح فورس سے ملاقات میں :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے دفاعی میدان میں مسلح فورس کی مختلف ترقیوں پہ خوشی کا اظھارکرتے ہوئے کہا : نظامی اور دفاعی میدان میں اسلامی جمھوریہ ایران کی ترقی تحسین برانگیز ہے اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے ھراساں اور وحشت زده ہونے کاسبب بنی ہے ۔
آيت‌الله نوري همداني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی کرمان سے رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر سے پہلے صوبہ کرمان کی مسلح فورسز سے ثارالله امام بارگاہ میں ملاقات میں آیات و روایات کے ائینہ میں ملیٹری کی اھمیت اورضرورت کا تذکرہ کیا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم اور اسلامی تعلیمات میں جگہ جگہ جھاد کی گفتگو کی گئی ہے اور جھاد اور جنگ کا فرق بتاتے ہوئے کہا : دین مبین اسلام میں جھاد اور جنگ میں بنیادی فرق رکھا گیا ہے اسلام میں جنگ کا وجود نہی ملتا اور مگر جھاد پر تاکید کی گئی ہے ۔

اس مرجع تقلید نے جهاد و شهادت کے جزبات سے خالی معاشرے کو ذلیل و خوار بتاتے ہوئے کہا : جھاد یعنی اسلام کی بنیادوں کا دفاع ، مکتب اهل بیت(ع)کا دفاع ، دائرہ ولایت کا دفاع اور اج ھم سبھی کو اس جھادی فکر کے تحفظ کی کوشش کرنی چاھئے ۔

انہوں نے ملک میں مسلح فورسز کی ذمہ داریوں کو مقدس اور اھم بیان کرتے ہوئے ان سے کہا : عوام سے قربت ، تقوی الھی سے ھمکنار ہونا، خدا سے نزدیکی،احادیث کی قرات اور انقلاب اسلامی کی حفاظت مسلح افواج کا حقیقی فریضہ ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے دفاعی میدان میں مسلح فورس کی مختلف ترقیوں پہ خوشی کا اظھارکرتے ہوئے کہا : نظامی اور دفاعی میدان میں اسلامی جمھوریہ ایران کی ترقی تحسین برانگیز ہے اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کے ھراساں اور وحشت زده ہونے کا سبب بنی ہے ۔







تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬