18 July 2010 - 16:57
News ID: 1592
فونت
مجمع مدرسین حوزه علمیہ قم :
رسا نیوزایجنسی - مجمع مدرسین حوزه علمیہ قم نے اپنے بیانیہ میں جامع مسجد شهر زاهدان کے حادثے کی مذمت کی اور امریکا وغاصب اسرائیل کی انٹیلی جنس سرویس کواس حادثہ کا حقیقی ذمہ دارقرار دیا ۔
زاھدان بمب دھماکہ

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجمع مدرسین حوزه علمیہ قم نے اپنے بیانیہ میں جامع مسجد شهر زاهدان کےحادثے میں شھید گھرانوں کو تسلیت پیش کرتے ہوئےاس حادثے کی مذمت کی ۔

مجمع مدرسین حوزه علمیہ قم کے بیانیہ کی تفصیل یہ ہے :

جامع مسجد شهر زاهدان میں دھشت گرد حملہ جو بہت سارے ایرنیوں کے شھید اور زخمی ہونے کا سبب بنا عوامی تنفر اورتنقید کا باعث ہے ۔


بدون شک جیسا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے شیعه اور اهل سنت علماء نے اظھارکیا ہے اس حادثے میں دشمن کا مقصد مسلمانوں کے درمیان دراڑ ڈالنا اور علاقے میں متعدد ہار کے نتیجہ میں ہے۔


امام زمان‌(عج) گمنام سپاہیوں کے ذریعہ علاقہ کے دھشت گردوں کی گرفتاری ، دنیاے سامراجیت کے چھرے سے نقاب ہٹنا اور زاھدان کی عوام کا اپسی اتحاد انقلاب کے دشمنوں کے قابل برداست نہی تھا ۔

اس بیانیہ کے ایک دوسرے حصے میں ایا ہے : زاهدان کےاس حادثہ کے حقیقی ذمہ دارامریکا اورغاصب اسرائیل کی انٹیلی جنس سرویس ہے جس نے بارہا اور بارہا انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام سے اپنی دشمنی کا اظھار کیا ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬