19 July 2010 - 13:54
News ID: 1595
فونت
سید حسن الموسوی المصطفوی :
رسا نیوزایجنسی - انجمن شرعی شیعیان کے صدر، سید حسن الموسوی المصطفوی نے جامع مسجد زاھدان ایران کے حملہ اوروں کو ایران کی ترقی اور تعمیر کے دشمن بتایا ۔
سيد حسن الموسوي المصطفوي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، انجمن شرعی شیعیان کے صدراور کل جماعتی حریت کا نفرنس کے رھنما اقا سید حسن الموسوی الصفوی نے انجمن کے سرکردہ کارکنوں ، حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے اساتذہ وطلاب کے سامنے بمب دھماکے پر اظھار افسوس کیا۔

انہوں نے کہا : اسلامی جمھوریہ ایران کے شھر زاھدان کی جامع مسجد میں بمب دھماکہ ان لوگوں کی کارستانی ہوسکتی ہے جو یہ نہی چاھتے کہ ایران کا اسلامی انقلاب کامیابی کی راہ طے کرتےہوئے تعمیر وترقی کے میدان میں اگے بڑھے اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد ویک جہتی پیدا کرنے کا ذریعہ بنے ۔

حسن الموسوی المصطفوی نے ان بمب دھماکوں کو دھشگردی کا بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے انصاف پسند اقوام سے ایسے واقعات کا سنجیدہ نوٹس لے کر اس انسانیت کش کاروائیوں کے پیچھے غیبی ہاتھوں کو منظر عام پرلانے کیلئے اپنی کوششیں مشترکہ طور پر برو کار لانے کی درخواست کی۔

انہوں نے اس واقعہ پر ایران کے رھبر انقلاب سے اظھار تعزیت وتسلیت کرتے ہوئے ایسے نازک موقع پروہاں کے لوگوں کا متحد ہوکر متاثرین کی امداد بہم پہونچانے کو قابل ستائش قرار دیا ۔

انہوں نے مزید کہا : جولوگ عبادت گاہوں پر دعوی بول کر ناحق معصوموں کا قتل عام کریں انکا کسی مذھب یا مکتب سے تعلق نہی ہوتا اور ایسے لوگ انسانیت کے سخت ترین دشمن ہوتے ہیں ۔

اخرمیں اقا سید حسن نے اس واقع میں جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین سے یک جہتی اور زخمی ہوئے افراد کی صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬