19 July 2010 - 16:13
News ID: 1598
فونت
سید محمد عون نقوی:
رسا نیوزایجنسی - سید محمد عون نقوی نے حیات امام حسین (ع) کو صبرو استقامت اورحریت کی اعلیٰ کی مثالیں قائم کیں
امام حسین نے صبرو استقامت اورحریت کی اعلیٰ کی مثالیں قائم کیں
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جعفر طیار ملیر، رضویہ سوسائٹی، گلشن حدید اور دیگر مقامات پر علماء نے اپنے خطابات میں سیرت طیبہ امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی ۔

مولانا سید محمد عون نقوی نے کہا: امام حسین نے اپنی زندگی میں استقامت، صبر، ایثار و محبت، توکل الی الله اور حریت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، آپ کی عظمت و بلندی کا اقرار کرکے دین پر چلنا کامیابی کی دلیل ہے۔

حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے ایک دوسرے پروگرام میں کہا : امام حسین علیہ السلام نے بقائے دین کیلئے علم جہاد بلند کیا اور اسی سلسلے میں آپ نے مدینے کو خیرباد کہا۔

انہوں نے مزید کہا: ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا ہی اصل جہاد ہے اور امام حسین نے جان کی قربانی پیش کرکے اسے ثابت کردیا۔

واضح رہے کہ دیگر جلسوں سے علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ آغا نادر رضوی، مولانا نقی نقوی، علامہ جعفر رضا، ریحان اعظمی، سبط جعفر زیدی اور دیگر نے خطاب کیا۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬