19 July 2010 - 17:06
News ID: 1599
فونت
آیت‌الله سبحانی کےتوسط :
رسا نیوزایجنسی – کلامی گفتگو اوراسلامی نظریات کی سلسلہ وار نشست حضرت آیت‌الله سبحانی کے بیان کے ساتھ طلاب واساتید حوزہ علمیہ قم کی موجودگی میں شیعہ کلام میں تقیہ اورنفاق کے فرق کےعنوان سے 17 جولائی کو مشھد میں منقعد کی گئی۔
آيت‌الله سبحاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی مشھد سے رپورٹ کے مطابق ، کلامی گفتگو اوراسلامی نظریات کی سلسلہ وار نشست حضرت آیت‌الله سبحانی کے بیان کے ساتھ طلاب واساتید حوزہ علمیہ قم کی موجودگی میں شیعہ کلام میں تقیہ اورنفاق کےفرق کے عنوان سے 17 جولائی کو مشھد میں منقعد کی گئی۔

اس مرجع تقلید نے نشست کی ابتداء میں بیان کیا : ھم خدا کے شکر گزار ہیں کہ ایک بار پھر ھمیں ثامن الحجج حضرت رضا علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی اوردوسرے مدرسه مبارکه علمیه نواب میں علمی اور کلامی مسائل کی گفتگو کا موقع فراھم ہوا۔

حضرت آیت الله سبحانی نے کہا : تقیه؛ کلمه وَقِیَ یقی سے مشتق ہے اور درحقیقت وقایہ سپر، ڈھال کے معنی میں ہے اور تقیہ بھی ایک کمزور انسان کے لئے ڈھال کی صورت ہے یعنی جہاں انسان کی ازادی سلب کرلی گئی ہو کہ اگر وہ اپنے من موافق عمل کرنا چاھے تو طرف مقابل فورا انتقام لے گا لھذا یہ ناچار ہے کہ اپنی جان ، مال کے تحفظ کے لئے ایک قسم کا مدارا کرے اور اپنی مخالف کی بجائے ایک قسم کی موافقت کا اظھار کرے یعنی کردار وگفتار میں دشمن کے ھم طرز ہونا تقیہ کہا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا : اگر ھم قران کا مطالعہ کریں تو ھمیں ملے گا تقیہ گذشتہ امتوں میں بھی موجود تھا فقط مذھب اسلام سے مخصوص نہی ہے لھذا اھل سنت کا یہ کہنا کہ تقیہ مذھب شیعہ کی ایجاد ہے ایک بے جا کلام ہے ۔







تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬