21 July 2010 - 12:09
News ID: 1606
فونت
عباس کمیلی پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر ، علامہ عباس کمیلی نے پریس کانفرنس میں پاکستان کے تحفظ میں سب کو بھرپور کردار ادا کرنے کی سفارش کی ۔
علامہ عباس کميلي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ عباس کمیلی نے کمیلی ہاوٴس میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا : پاکستان کو بچانے کیلئے ہم سب کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا : افغان ٹرانزٹ معاہدہ کی آڑ میں بیرونی ممالک کو جو راہداری دی جارہی ہے اس سے پاکستان کے شہروں میں اسلحہ کی کھلے عام حمل ونقل ہوگی جس سے پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہونے کے قوی امکانات ہیں اور اس سے ملک کی معیشتی حالت پر بھی منفی اثرات مترتب ہونگے۔

علامہ عباس کمیلی نے کہا : 7 جولائی کو جعفریہ الائنس کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے عوام میں ایک مثبت پیغام گیا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف کراچی میں اتحاد اور بھائی چارگی کی فضاء قائم ہوئی بلکہ ٹارگٹ کلنگز میں بھی کچھ کمی آئی ۔

علامہ عباس کمیلی نے کہا : حکومت صرف دھماکہ ہوجانے کے بعد مذمت اور ہائی الرٹ کا اعلان کردیتی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ صوبہ پنجاب میں آئے دن مسلسل بڑے پیمانے پر دہشت گردی ہورہی ہے، آخر ہائی الرٹ ختم کیوں کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا : حکمران عوام کے ساتھ کب تک مذاق کرتے رہیں گے، ان حکمرانوں کا جذبہ وطنی پرستی اور حب اسلامی کب بیدار ہوگا، اب پانی سر سے گزر چکا ہے، ہمارے پاس وقت بالکل نہیں ہے، اگر پاکستان کو بچانا ہے تو پاکستان کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں ایک فورم سیو پاکستان موومنٹ کے نام سے تشکیل دیا گیا جس پر تمام شرکاء کانفرنس نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر فرقان حیدر عابدی، شبر رضا، حسین مسعودی، علامہ باقر زیدی، جعفر رضا نقوی بھی موجود تھے۔





تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬