28 July 2010 - 17:17
News ID: 1630
فونت
صدر عامر عباس پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان بلوچستان کے صوبائی صدر عامر عباس نے کوئٹہ میں ہونے والی پریس کانفرس سے خطاب میں کیا23تا 31جولائی تک ہفتہ تحریک مستضعفین جہان اور مذمت غیر اسلامی ثقافت منانے سے باخبر کیا۔
پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان بلوچستان کے صوبائی صدرعامر عباس نے اس اقدام کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا : ہفتہ تحریک مستضعفین جہان سے واضح ہے کہ ہم فلسطین کی مظلوم و مستضعف قوم کی فقط بات ہی نہیں کررہے ہیں بلکہ ہم بھرپور انداز میں اُن مظلومین کی حمایت کرتے ہیں اور اُن کی صدائے مظلومی پر لبیک کہتے ہیں۔ اسرائیل کے جارہانہ ، مجرمانہ، گستاخانہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے گھنونےکھیل کو اب ختم ہو جانا چاہئے ۔

انہوں نے پاکستان کے اندر خصوصا بلوچستان کے اندر ٹارگٹ کلنگ کو بھی عالمی دہشتگردی کے سلسلے کی ایک کڑی سمجھتے ہوئےکہا: ََ کوئٹہ کے اندر محبان اہلبیت کی ٹارگٹ کلنگ اور مستونگ جو کہ وزیر اعلیٰ کا حلقہ ہے، کہ اندر شیعیان اہلبیت کو چن چن کے لقمہ اجل بنا یا جا رہا ہے ا ور بغیر غسل و کفن کے دفنایا جاتا ہے اور اتنے بڑے دہشتناک حالات کے باوجود، کہ جن سے حکومت آگاہ ہے کو ئی خاطر خواہ اقدام نہیں کئے جاتے۔

انہوں نے مزید کہا : نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں منظم انداز سے دہشتگردانہ کاروائیاں ہو رہی ہیں۔ چاہے وہ کراچی کی حالیہ صورتحال ہو یا پھر لاہور اور کرم ایجنسی پاراچنار کے حالات ہوں ۔

انہوں نے بیان کیا : سبھی بخوبی آگاہ ہیں کہ پاراچنار گزشتہ 4 سالوں سے مکمل محاصرے میں ہے، پاکستان کا یہ علاقہ ، پاکستان سے مکمل طور پر کٹا ہوا ہے ، ابھی تک سپریم کورٹ آف پاکستان نے بہت سارے ایشوز کے اُوپرسوموٹو ایکشن لئے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کے پاراچنار اور اُس میں رہنے والے مظلوم پاکستانیوں پر سپریم کورٹ کی نگاہ نہیں پڑھتی ۔

اُن کا کہنا تھا : حالیہ پاراچنار سے پشاور کی طرف آنے والی حکومت کی زیرِ نگرانی کانوائے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس نتیجہ میں 13معصوم شیعہ افراد شہید ہوئے دہشتگردانہ کاروائی کی مزمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کے وہ ان دہشت گردوں کے خلاف عملی کاروائی کرے۔

اُنہوں نے کہا : ہم ان تمام واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ہفتے کے اختتام پر یعنی یکم اگست کو اسلام آباد کے اندر شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 22 ویں برسی کے موقع پر وحدت ِملت کنونشن اور کنونشن کے فوراََ بعد استحکام پاکستان ریلی کے پروگرام سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے لاہورداتا دربار میں خودکش حملے ،جنوبی پنجاب میں بااثر لوگوں کی طرف سے طالبان کی سر پرستی کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاہور داتا دربا میں حملے اور جنوبی پنجاب میں اُن بااثر افراد جن کے دہشت گردوں سے روابط ہیں کاروائی کرے۔

واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں قمر عباس( ڈویژ نل صدر آئی ایس او کوئٹہ ڈویژن، کامران حسین( نائب صدر) ذاکر حسین( جنرل سیکرٹری )یاور عباس، روح اللہ بھی شریک تھے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬