29 July 2010 - 15:08
News ID: 1635
فونت
علامہ رضی جعفر نقوی :
رسا نیوزایجنسی – دینی ادارے تنظیم المکاتب پاکستان کے سربراہ ، علامہ رضی جعفر نقوی نے علم کوانسانوں میں امن اور بھائی چارگی کا درس دینے والا بتایا ۔
رضي جعفر نقوي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے دینی ادارے تنظیم المکاتب کے سربراہ ، علامہ رضی جعفر نقوی نے رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ دینی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : جہالت انسان کو شدت پسندی اور دہشت گردی کی جانب لیجاتی ہے جبکہ علم انسان کو امن پسندی، اخوت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔

انہوں نے علم کے حصول کے سلسلے میں مرسل اعظم کی حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلام نے ابتداء ہی سے تعلیم کے حصول کی خاصی تاکید ہے اوررسول اسلام (ص) نے ماں کی گود سے قبر تک تعلیم حاصل کرنے کی تاکید کی ہے ۔

انہوں یہ بیان کرتے ہوئے اسلام نے جتنا زیادہ تعلیم وتعلم پہ تاکید اتنا ہی مسلمان تعلیم کی دنیا میں پیچھے جارہا ہے کہا : ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم تعلیم و تربیت کے میدان میں دوسروں سے پیچھے ہیں لھذا ھمیں سخت اور انتھک محنت کرنا ہوگی اور جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کو حاصل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر مولانا محمد عون نقوی، مولانا مظہر عباس، علامہ فرقان حیدر عابدی، مولانا حسن جعفر، علامہ نثار احمد، مولانا عبدالعلی عرفانی، علامہ محمد تقی نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬