29 July 2010 - 19:20
News ID: 1639
فونت
حجت الاسلام قرائتی:
رسا نیوزایجنسی – مرکز اقامہ نماز ایران کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بعض پروگراموں میں قران کی جانب توجہ نہی کی جاتی ہے ملک میں تحریک تفسیر قرآن کے شروع کئے جانے کے خواھاں ہوئے۔
حجت الاسلام قرائتي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی شھر ساری سے رپورٹ کے مطابق ، مرکز اقامہ نماز ایران کے سربراہ ، حجت الاسلام محسن قرائتی نے اج یاوران مهدی اجلاس میں جو شھرچالوس کے شهید آوینی کانفرنس ھال میں منعقد ہوا قران کو مهجوریت سے باہر نکالنے کے حوالے سے کلام خداوند متعال کا حوالا دیتے ہوئے کہا : ملک میں تحریک تفسیر قرآن کا اغاز کیا جائے ۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ تحریک تفسیر قران ابتدا علماء کے درمیان سے شروع کی جائے کہا : قران کریم کلام خداوند متعال ہونے کے لحاظ سے زندگی کے مختلف پہلووں میں مورد استفادہ قرار پانا چاھئے ۔

مرکز اقامہ نماز ایران کے سربراہ نے اشارہ کرتےہوئے کہ قران میں انسانی زندگی کے مختلف پہلوں کے لے ایات موجود ہیں کہا : انسانی زندگی میں ایات قرانی کو نمونہ قرار دینا دنیا اور اخرت میں کامیابی اورسعادت کا سبب ہے مگر افسوس بہت سارے لوگ حتی دانشور افراد بھی اس سے غافل ہیں۔

حجت الاسلام قرائتی نے ملک میں تفسیر قرآن کریم کی نشستوں میں اضافہ ہونے پرتاکید کرتے ہوئے کہا : یہ نشستیں علمی وعملی میدان میں منعقد کی جائیں ، بجا اور اضافی گفتگو سے برھیز کیا جائے ۔

جناب قرائتی نے مزید کہا : ملک کے ثقافتی پروگراموں کو مناسب طریقے سے انجام دیا جائے تاکہ مخاطب پر اچھی طرح اثر انداز ہوسکے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬