02 September 2010 - 16:28
News ID: 1773
فونت
جعفریہ الائنس پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - جعفریہ الائنس پاکستان کے ذمہ داروں نے پریس کانفرنس میں سانحہ لاہور اور کراچی کولیکر3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔
جعفريہ الائنس پاکستان
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،21 رمضان شہادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام پرلاہور ، کراچی اور ملتان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جعفریہ الائنس پاکستان کا ہنگامی اجلاس نماز مغربین جعفریہ الائنس پاکستان کے بعد مرکزی دفتر میں منعقد ہوا ۔

اس ہنگامی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس رکھی گئی جس میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سنیئر نائب صدر مولانا محمد حسین مسعودی،نائب صدر علامہ سید فرقان حیدر عابدی ، جنرل سیکریٹری سلمان مجتبیٰ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید شبر رضا ، جوائنٹ سیکریٹری علامہ جعفر رضا نقوی اور دیگر مرکزی رہنماﺅں اور ذمہ داروں نے شرکت کی ۔

اس پریس کانفرنس میں علامہ عباس کمیلی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا : پوری پاکستا نی قوم پر امن احتجاج کرے

انہوں نے حکومت وقت سے دہشت گردوں کی گرفتاری اور دہشت گردی کے مراکز بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : اور شہداء کے سوئم تک ان دھشت گردوں کے خلاف واضح آپریشن کیا جائے

انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کرنے پہ بھی حکوت کی جانب سے اقدامات نہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا : ملک کے ذمہ داران صدر، وزیر اعظم ، چیف آف آرمی اسٹاف ، چیف جسٹس، پارلیمنٹ کو ان کے خلاف کاروائی کرنے سے آخر کون سی چیز اڑے ہے ۔

قابل ذکر ہے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لاہور میں شہادت حضرت امیر المومنین کے جلوس میں تین خود کش حملے کے نتجےمیں ابھی تک 37 افراد شھید اور تقریباً 300عزادار زخمی ہوئے ہیں

واضح رہے کہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیا مگرا فسوس ان کی عیادت کے لئے کوئی حکومتی ذمہ دار نہیں پہنچا اوردوسری طرف شہر کراچی میں پولیس اور عوام کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد قریب کی عمارتوں سے عزاداروں پر پتھراﺅں اورفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں چند کی حالت خطرے میں ہے زخمیوں کو سول اسپتال اور آغا خان اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬