02 September 2010 - 16:29
News ID: 1774
فونت
علامہ عباس کمیلی:
رسا نیوزایجنسی - جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ، علامہ عباس کمیلی نے حکومت پنجاب پاکستان کو پنجابی طالبان دہشت گردوں کی سرپرستی میں ملوث بتایا۔
عباس کميلي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی کے جلوسوں میں لاہور اور کراچی میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کی

انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : لاہورکے حالیہ بم دھماکوں کی ذمہ داری حکومت پنجاب پرعائد ہوتی ہے

انہوں نے مزید کہا : ملک بھرمیں پنجابی طالبان کا لعدم سپاہ صحابہ کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا راج ہے وہ جہاں چاہتے ہیں معصوم انسانوں کو اپنی سفاکانہ کاروائیوں کا نشانہ بناتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کی ڈوریں امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ سے ملتی ہیں جنکا مقصد پاکستان اورمسلمانوں کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنا ہے لہذا حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ایسے مدارس کے دروازے جو ملک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور انہیں دہشت گردانہ ٹریننگ سینٹروں میں تبدیل کررکھا ہے سیل کردے ۔

انہوں نے علمائے دیو بند سے اپیل کرتے ہوئے کہا : علمائے دیو بند خود کو ناصبی اور تکفیری دہشت گردوں سے علیحدہ کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں شامل ہوں ۔

انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا : کراچی میں یوم علی کے جلوس پر ہونے والے حملوں کا سخت نوٹس لیتےہوئے اس میں ملوث دہشت گردوں کو سخت سزاد دی جائے اورملت جعفریہ کو ان دہشت گردوں کے سلسلے میں آگاہ کیا جائے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬