02 September 2010 - 18:12
News ID: 1776
فونت
آئی ایس او پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - آئی ایس او پاکستان، مرکزی نائب صدر رحمان شاہ نے پریس کانفرنس میں پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شھروں میں عالمی یوم القدس منائے جانے کی خبردی ۔
iso

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی اور شعبے کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں تاکید کی کہ 23 رمضان المبارک کو جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا اورمرکزی القدس ریلی نمائش ریگل چوک تک نکالی جائے گی۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر رحمان شاہ، کراچی شعبہ کے جنرل سیکرٹری علی عابدی اور اور محمد علی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے مسلمانوں پر واجب قرار دے کر امت اسلامیہ کے درمیان اتحاد اور یگانگت کے فروغ کے لئے عملی کردار ادا کیا۔

انہوں نے اس دن پوری دنیا میں امام خمینی (رہ) کے فرمان کے تحت عالمی یوم القدس منائےجانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : پاکستان میں بھی امام خمینی (رہ) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے آئی ایس او پاکستان مظلوم فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اور بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے عوامی بیداری کے لئے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سکھر، حیدرآباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کی موجودگی میں القدس کانفرنس ،آزادی قدس ریلی اور مظاہروں کا اھتمام کرے گی۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬