02 September 2010 - 18:12
News ID: 1777
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
رسا نیوزایجنسی - مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے حکومت پاکستان سے جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پرسرکاری تعطیل کی مانگ کی ۔
مجلس وحدت مسلمين

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت سے جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر سرکاری تعطیل کی مانگ کی۔

انہوں نے حکومت سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے عالمی یوم القدس پر خصوصی پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا : ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے منا کر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی جد وجہد آزادی میں شامل ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے جمعۃ الوداع کو یوم القدس قرار دیا تا کہ دنیا بھر کے مستضعفین عالمی استکباری اور سامراجی طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔

انہوں نے کہا : امام خمینی نے جمعۃ الوداع ، یوم القدس کو اسلام کا دن قرار دیتے ہوئے فرمایا : جمعۃ الوداع یوم القدس صہیونی جرائم پیشہ حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف عالم اسلام کے اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے۔

انہوں نے کہتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) نے جمعۃ الوداع ، یوم القدس کو امت اسلامیہ میں اتحاد اور یکجہتی کامظہر قرار دیا ہے کہا : قبلہ اول، بیت المقدس صرف امت مسلمہ کے اتحاد، نظم وضبط، جدوجہد سے ہی آزاد ہو سکتا ہے۔

انہوں نے پوری دنیا کے تمام مسلم حکمرانوں سے جمعۃ الوداع کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : سارے مسلمان یوم القدس کے عنوان سے عالمی استعمار امریکہ اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

انہوں نےآئے روز معصوم بچوں کی آہ و فغا سننے ، خواتین ، بزرگوں اور جوانوں کو بے جرم و خطا پابند سلاسل کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ان بے سہارا افراد پر انسانیت سوز مظالم کے پہاڑ گرائے جاتے ہیں اورمسلم حکمراں خصوصا عرب حکمرانوں کی نا اہلی اور امریکی کاسہ لیسی کا نتیجہ ہے جس کے سبب آج قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کے ہاتھ میں نہیں ہے ۔

ان رھنماوں نے تاکید کی : رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی آزادیئ بیت المقدس کے لئے ٢٠ ملین فوج کے ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کا تجدید عہد کیا ہے اور اس حوالے سے جمعۃ الوداع کو آئی ایس او پاکستان اور تحریک آزادیئ القدس کی جانب سے نکالی جانے والی یوم القدس ریلی ”نمائش تا ریگل چوک ”میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔

اس موقع پر انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بھی اپیل کی کہ جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے اخبارات میں خصوصی کالم شائع کئے جائیں جبکہ ٹی وی چینلز پر خصوصی نشریات کا اہتما م کر کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنماؤں میں سے مولانا منور نقوی،مولانا عباس وزیری،مولانا سجاد کربلائی ،علی اوسط اور کراچی کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی موجود تھے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬