05 September 2010 - 17:13
News ID: 1800
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جو روزہ رکھتے ہوں یا وہ لوگ جو کسی عذرکی بنیاد پر یا جان بوجھ کر روزہ نہی رکھتے فطرہ واجب ہے کہا : زکات فطره ایک سال تک انسان کی لئے صحت وسلامتی فراھم کرتا ہے۔
آيت‌الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی نے اج نماز ظھرین کے شبستان امام خمینی‌ (ره) حرم حضرت معصومہ (س) میں فطرے گفتگو میں کہا : جو روزہ رکھتے ہوں یا وہ لوگ جو کسی عذرکی بنیاد پر یا جان بوجھ کر روزہ نہی رکھتے فطرہ واجب ہے ، فطرہ فقط روزے دار ہی سے مخصوص نہی ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زکات فطره ایک سال تک انسان کی لئے صحت وسلامتی کا ضامن ہے کہا : کیا حرج ہے کہ انسان مختصررقم دے کر اپنی سلامتی کے اسباب فراھم کرلے ۔

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے ایک استفتاء کے جواب میں کہ اگر ماه مبارک رمضان کے اخری روز کوئی مھمان گھر میں اجائے تو فطرہ ایا مہمان کے ذمہ ہے یا مزبان کے ذمہ ؟ کہا : اگر مہمان اذان مغرب کے بعد پہونچے تو فطرہ میزبان کے ذمہ نہی ہے اور اگر اذان سے پہلے پہونچے تو بعض فقھاء کا کہنا ہے کہ فطرہ میزبان کے ذمہ ہے ۔

اس مرجع تقلید نے اس مسئلہ میں اپنا نظریہ بیان کرتے ہوئے کہا : ھمارے لحاظ سے اگر مہمان اذان سے پہلے ائے توبھی میزبان پر فطرہ واجب نہی ہے مگر یہ کہ مہمان ایک ھفتہ تک قیام کرنے کا ارادہ رکھتا ہواورمیزبان کا نان خورمحسوب کیا جائے ، ایک مختصر میزبانی کی بنیاد پر فطرہ کا عھدہ دار نہی ہوسکتا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬