06 September 2010 - 17:16
News ID: 1805
فونت
کوفه عراق کے امام جمعه :
رسا نیوزایجنسی - کوفه عراق کے امام جمعه نے اسرائیل کی نابودی کو یقینی بتاتے ہوئے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا اس غاصب سے اپنے روابط کے سلسلے میں تجدید نظر کریں ۔
مسجد کوفه


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، کوفه عراق کے امام جمعه ، حجت الاسلام سید ضیاء الشوکی نے مسجد کوفہ میں مومنین کے درمیان کہا : عالمی یوم قدس وہ دن ہے جس دن دنیا کے مستضعفین سامراجیت کے خلاف قیام کرتے ہیں اور اپنی نفرت کا اعلان کرتے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد پہ لبیک کہتےہیں ۔

انہوں نے مزید کہا : اسرائیل جس اپنے دوستوں کی مدد سے فوجی وسائل وامکانات اکٹھا کررکھا ہے اسلامی استقامت کو ختم نہی کرسکا اور ملت فلسطین اپنے شھداء کے خون کے بدلے میں فلسطین کو ازاد کراکرہی چین لےگی ۔

حجت الاسلام شوکی نے کہا : اسرائیل قتل عام اورجنایتوں کے سہارے خود کو باقی رکھے ہوئے ہے مگرایک روز ائے گا کہ اللہ کی مرضی سے فرزندان استقامت اسرائیل غاصب کو اس کی جنایتوں کا مزہ چکھائیں گے ۔

امام جمعہ کوفہ نے دنیا کے ممالک کو اسرائیل سے رابطہ کےسلسلے میں تجدید نظر کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : جو ممالک اس غاصب سے روابط رکھے ہوئے ہیں اس سے رابطہ برقرار کرنا چاھتے ہیں تجدید نظر کریں کیوں اسرائیل کی نابودی قطعی ہے اور اس غاصب سے سیاسی واقتصادی روابط بھی ختم ہوجائیں گے ۔

انہوں نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو پاکستان کے سیلاب زدہ افراد کی مدد کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا : اس وقت پاکستانی مسلمان بہت برے حالات سے دوچار ہیں اور دنیا کی مدد کے نیاز مند ہیں اس سلسلے میں ھم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ ان تک اپنی مدد پہونچائیں اور ھرگز کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬