06 September 2010 - 18:24
News ID: 1807
فونت
حوزه علمیه قم کے استاد :
رسانیوز ایجنسی - حوزه علمیه قم کے استاد نے یہ بیان کرتےہوئے کہ اگر مرجع تقلید اعلان کرے کہ کل پہلی تاریخ ہے مگر حکم نہ کرے تو یہ اعلان اس مرجع کے مقلدوں اور دوسروں پہ حجت نہی ہے کہا : رویت هلال کے سلسلے میں فقط حاکم شرع کا حکم حجت ہے ۔
رويت ھلال

حوزه علمیه قم کے استاد ، حجت‌الاسلام حسین وحید پورنے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ رویت ھلال کے سلسلے میں مرجع تقلید کے نظریات کی جانب مراجعہ کرنا تقلیدی مسائیل میں سے نہی ہے کہا : رویت ھلال عنوان ہے حکم نہی ہے عنوان کی تشخیص مکلف کے اختیار میں ہے نہ مرجع کے ہاتھ میں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتےہوئے کہ رویت ھلال اور ماہ رمضان کے اغاز کے اطمینان پہ ہی روزہ واجب ہوتا ہے کہا : یہ مکلف کی ذمہ داری ہے کہ خود مطمئن ہوکہ ماہ رمضان شروع ہوچکا ہے ۔

حجت‌الاسلام وحیدپور نے اثبات رویت ھلال کے راستوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر انسان خود چاند دیکھے یا چاند کا نکلا مشھور ہوجائے یا انسان کو علم واطمینان حاصل ہوجائے یا دوعادل گواہی دے دیں تو چاند ثابت ہوجائے گا ۔

انہوں نے رویت ھلال کے راستوں میں حاکم شرع کے حکم کو شمار کرتے ہوئے کہا : اگر رویت ھلال حاکم شرع کے نزدیک ثابت ہوچکی ہو اور حاکم حکم کردے تو اس روز مہینہ کا پہلا روزہوگا
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬