06 September 2010 - 18:26
News ID: 1808
فونت
حجت‌ الاسلام فلاح ‌زاده:
رسا نیوزایجسنی - مرکزترویج احکام کے سربراہ نے کہا: اگررویت هلال کے سلسلے میں اختلاف پیش اجائے اوردوسرے راستوں کے ذریعہ رویت ھلال ثابت نہ ہوسکے مگر حاکم شرع ولی امر مسلمین کے نزدیک رویت ثابت ہوچکی ہوتو حکم حاکم شرع کی اطاعت سب پرلازم ہے۔
حجت‌ الاسلام فلاح ‌زاده

مرکزترویج احکام کے سربراہ ، حجت الاسلام محمد حسین فلاح ‌زاده نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سےگفتگو میں ماہ مبارک رمضان کے نزدیک ہونے کی بنیاد پرجن لوگوں پر روزہ واجب یا وہ لوگ جن پر روزہ واجب بھی نہی ہے رویت ھلال کی سفارش کرتے ہوئے کہا : رویت ھلال مستحب کام ہے لھذا جہاں تک ممکن ہو سبھی ھلال ماہ مبارک رمضان دیکھنے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے رویت ھلال ماہ کو ذاتی بیان کرتے ہوئے کہا : انسان یا خود چاند دیکھے یا دو عادل گواہ دیں کہ ھم نے چاند دیکھا ہے یا کچھ لوگ کہیں ولو وہ عادل نہ ہوں کہ چاند دیکھا ہےاور اس سے اطمینان حاصل ہوجائے یا ماہ شعبان کے تیس دن گزر جائیں یا حاکم شرع رویت ھلال کے ثابت ہونے کا حکم دے دے ۔

حجت‌الاسلام فلاح ‌زاده نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اثبات رویت ھلال ذاتی امر ہے اور اس سلسلے میں کسی کی تقلید نہی کی جاسکتی کہا : چاند کے اثبات کا طریقہ تقلیدی ہے کہ ھر انسان اپنے مرجع کی تقلید کے مطابق عمل کرے گا ولھذا اس کی ذمہ داری ہے کہ اس کے مرجع کی نگاہ میں چاند کے اثبات کے راستے کیا ہیں۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ رویت ھلال ماہ حاکم شرع کی ذمہ داریوں میں سے نہی ہے بلکہ ھر انسان کا اپنا وظیفہ ہے کہا : حاکم شرع کا حکم کسی مخصوص انسان سے مربوط نہی ہے اور یہ رویت ھلال ماہ کے مانند نہی کہ ھر انسان خود جاکر چاند دیکھے ولھذا جب حاکم شرع رویت ھلال کے حوالے حکم دے دے تو سب پراس حکم کی اطاعت لازم ہے ۔

حجت‌الاسلام فلاح‌زاده نے یادہانی کی : مراجع تقلید میں سے جن بزرگان میں حکم حاکم شرع کو رویت ھلال کے طریقوں میں محسوب کیا ہے انہوں نے اس سلسلے میں نوٹ لگایا ہے کہ اگر کوئی مکلف مطمئن ہوجائے کہ حاکم شرع نے رویت ھلال کے سلسلے میں غلطی کی ہے تو اسے حق حاصل ہے کہ حاکم شرع کے حکم اطاعت نہ کرے مگر یہ بھی قابل ذکر ہےکہ اس بات کا انکشاف اسان نہی کہ ہے مکلف سمجھ سکے کہ حاکم شرع نے اعلان کرنے میں غلطی کی ہے ۔

حجت‌الاسلام فلاح‌زاده نے یہ کہتے ہوئے کہ حاکم شرع کا اعلان اس کے حکم کے معنی میں نہی ہے کیوں کہ حکم کے لئے ضرورکی ہے کہ حکام حکم ہونے پر تصریح کرے فقط یہ کہنا کہ ھمارے نزدیک ثابت ہوچکا ہے کہ حاک شرع کے حکم ہونے پر دلیل نہی ہے تاکید کی : پیغمبر اسلام (ص) کے فرمان کے مطابق ماہ رمضان ماہ ضیافت ومغفرت وبرکت ورحمت الھی ہے ھمیں اس ماہ سے اچھی طرح استفادہ کرنا چاھئے ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬