14 September 2010 - 16:00
News ID: 1822
فونت
آیت الله سبحانی نے اھانت قرآن کریم کومحکوم کرتےہوئے :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے اپنے بیانیہ میں وائٹ ھاوس کے سامنے کی جانے والی قران کریم کی توھین کو محکوم کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے حکام سے اس اھانت کے مقابل رد عمل دیکھانے کا مطالبہ کیا ۔
آيت الله جعفر سبحاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے اپنے بیانیہ میں جاھل ونادان گروپ کی جانب سے قران کریم کی توھین کو محکوم کرتے ہوئے حقوق بشر کے مدعیوں سے ملتوں کے مقدسات کا احترام کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

مذاھب وملتوں کے مقدسات کا احترام حقوق بشرکے محافظوں کا دعوی ہے یعنی عالمی سماجی وسیاسی حقوق کنونشن کا شعاروتکملہ ہے ، افسوس قران کریم کی اھانت کے حوالے سے اس عظیم جنایت نے جوتاریخ میں بے سابقہ ہے ایک ایسی سرزمین سے رخ دے رہی ہے جہاں محافظان حقوق بشر کا اجتماع اوراقوام متحدہ کا مرکز ہے کچھ دنوں پہلے جب اس اقدام کی خبر دی گئی تھی تو دنیا کے علماء ، مراجع ، سیاست مداروں اوردانشوروں اس کے عواقب ونتائج سے باخبر کیا تھا کہ یہ کام دنیا کے اصل وقوانین کے خلاف مگر افسوس کچھ نادان اور جاھل افراد نے وائٹ ھاوس کے سامنے اس بدترین کام کو انجام دیا اور انتظامیہ بھی تماشائی بنی دیکھتی رہی ۔

ان نادانوں نہ تنھا قران مجید کی توھین کی بلکہ حضرت عیسی بن مریم ، مسیح اور حضرت مریم جن کی پیروی کے مدعی ہیں توھین کی کیوں کہ حضرت مسیح ایک بلند مرتبہ شخصیت ہونے کے لحاظ سے اور ان کی مادر گرامی ، صدیقہ وطاھرہ ہونے کے بنیاد پران دونوں نے اس عظیم کتاب کی تحسین وتعریف کی ہے یہ افراد اپنے ان کاموں کے ذریعہ فقط اسلام کا مقابلہ نہی کررہے ہیں بلکہ الھی ادیان کے ماننے والوں کو کم کرنا چاھتے ہیں اور چاھتے ہیں مسلمانوں اور مسیحیت کے درمیان جنگ کی اگ بھڑکا دیں ۔

قرآن مجید نے خداوند متعال ، ازادی طلب انسانوں اوراربوں مسلمانوں کے دل میں اپنی جگہ اور مرتبہ و مقام محفوظ کررکھا ہے ، اس طرح کے بے بنیاد وبے سروپیر افراد کی دھن کجی نہ تنھا اس عظیم کتاب کی منزلت ھرگز نہی گھٹا سکتی بلکہ انسانوں کی عقیدت میں اضافہ کے سبب بنے گی ۔

جوکچھ علماء ، دانشوروں کا وظیفہ تھا انہوں نے بخوبی انجام دیا اب اسلامی ممالک کے حکام اورذمہ داروں کی باری ہے کہ اس مقابل رد عمل ظاھر کریں اورانہیں دندان شکن جواب دیں اور اپنے سیاسی واقتصادی روابط میں کمی لائیں ، سیاسی واقتصادی پابندی کے حربے سے استفادہ کریں اور اس کام سے ھرگز خوف نہ کریں کیوں خدا ان کے ساتھ اور ان پشت پناہ ہے خدا ناخواستہ اس سلسلے میں کوئی اسلامی مملکت سھل انگاری کرے ، فقط لفظی اور زبانی محکومیتوں پر اکتفاء نہ کریں کیوں کہ اسلام سے مقابلہ میں دشمن کا ارادہ مستحکم تر ہے اور اھانت کی جراتیں بڑھتی جارہی ہیں ، ھمارا پیغام ان اسلامی کے حکام کے لئے جن کے دل محبت خدا ، رسول خدا اور کتاب خدا سے مملو ہیں یہ ہے کہ «ان تنصرو‌ا الله ینصرکم و یثبت اقدامکم» اگر تم خدا کی مدد کروگے تو خدا تمھاری مدد کرے گا ۔

ھم خداوند متعال سے دست بدعا ہیں کہ اسلامی معاشرے میں اتحاد پیدا کردے جیسا تونے مسلمانوں کے درمیان ایک کلمہ رکھا اور وہ سب سے زیادہ دعاوں کو مستجاب کرنے والا ہے ، ھمارا صلوات و درود ہو پیغمبر اعظم وان کی ال پاک پر۔

و آخر دعوانا أن الحمدلله ربّ العالمین

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬