20 September 2010 - 17:18
News ID: 1843
فونت
کوفه کے امام جمعه :
رسا نیوزایجنسی - کوفه کے امام جمعه نے امریکا میں اھانت قران کریم کی مذمت کرتے ہوئے کہا : دنیا مغربی دنیا کی جانب سے اسلامی مقدسات کی توھین پر فقط نظارہ گر ہے۔
شيخ اسعد ناصري

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، کوفه کے امام جمعه ، حجت الاسلام شیخ اسعد ناصری نے امریکا میں قران کریم کی اھانت اور قبور ائمہ بقیع کے انھدام پہ مذمت کرتے ہوئے کہا : سرزمین ، ناموس ، حجاب ، مساجد اورھمارا دین و قرآن امریکا اور مغربی دنیا کے ہاتھوں مورد حملہ واھانت قرار پا رہا ہے اورپوری دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے ہاں اگرھماری طرف سے ان کی کمترین توھین ہوئی تو وہ ھمارے خلاف متحد ہوجاتے ۔

انہوں نے مزید کہا : ھم نئے طریقے سے عراقی غاصبین سے مقابلہ کریں گے اور ان کے عراق سے مکمل باہر جانے تک اس سلسلے میں کوشش کرتے رہیں گے ۔

حجت الاسلام ناصری نے سالگرد انھدام قبورائمہ بقیع کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ائمه (ع) اطھار کی قبروں کا انھدام اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عظیم جنایت ہے اور اهل بیت (ع) سے اس دشمنی کا اس وقت اغاز ہوا جب پیغمبر اسلام (ص) نے الھی فرمان کی بنیاد پر دشمنوں کے نقشے کو نقش بر اب کردیا ۔






تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬