26 September 2010 - 16:52
News ID: 1867
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ‌ حضرت آیت‌الله خامنه ‌ای کے استفتائات « اجوبة‌الاستفتائات » نظر ثانی کے بعد منتشر کئے گئے ۔
 اجوبة‌الاستفتائات

رسا نیوز ایجنسی کی حضرت آیت الله خامنه ای کی اطلاع رساں سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامی ، دنیا تشیع کے مرجع عالیقدر ، حضرت آیت‌الله خامنه‌ ای کے جدید استفتائات نظر ثانی کے بعد منتشر کئے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ کتاب حضرت آیت‌الله خامنه‌ ای کے مقلدین کی طرف سے پوچھے گئے شرعی سوالات کے جوابات جو « تقلید کے احکام ، طهارت کے احکام ، نماز کے احکام ، روزه کے احکام ، خمس کے احکام ، انفال، جهاد، امر به معروف و نهی از منکر، حرام درآمد، شطرنج و جوئے کے وسائل، موسیقی و غنا، رقص، تالی بجانا ، نامحرم کی فیلم و تصویر ، ڈش اینٹینا، فلم ہال و ڈراما، نقاشی و مجسمه‌ سازی، سحر و شعبده و احضار ارواح و جن، قسمت آزمانہ، رشوت، علاج کے مسائل ، تعلیم و تعلم اور ان کے آداب ، آرٹ کا کام ، تالیف و پرنٹ کی اجرت، غیر مسلمانوں کے ساتھ تجارت ، ظالم حکومت میں کام کرنا، لباس شهرت ، لباس پہننے کے احکام ، مغربی ثقافت کی تقلید ، سکریٹ بیڑی اور نشیلی چیزیں، داڑھی کا مونڈنا، حضور در مجلس معصیت، دعا لکھنا و استخاره، دینی پروگراموں کو باقی رکھنا، تجارت کے متفرق مسائل ، سود کے احکام ، حق شفعه، اجاره، ضمان، رهن، شرکت، هبه، دین و قرض، صلح، وکالت، صدقه، قرض عاریه و ودیعه، وصیت، غصب، حجر و بلوغ کی علامتیں، مضاربه ، بینک کے احکام ، حکومت کے قوانین ، وقف و قبرستان کے احکام » جیسے موضوعات پر مشتمل ہیں.

حضرت آیت‌الله خامنه‌ ای کی کتاب « اجوبة‌الاستفتائات » انتشارات پیام عدالت کی طرف سے 550 وزیری صفحہ پر مشتمل ہے۔

علاقہ مند افراد اس کتاب کو حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر فون کریں 0098-21-88940303 ۔




تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬