28 September 2010 - 17:31
News ID: 1876
فونت
بہت جلد جامعہ المصطفی العالمیہ کی طرف سے:
رسا نیوز ایجنسی ـ جامعہ المصطفی العالمیہ اوپن یونورسیٹی کے سربراہ نے مستقبل قریب میں اخلاق و معنویت اور اسی طرح ایٹرنیٹ ریڈیو « صدد التربیہ » کے افتتاح ہونے کی خبر دی ہے ۔
ایٹرنیٹ ریڈیو صدد التربیه کا افتتاح

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ـ جامعہ المصطفی العالمیہ اوپن یونورسیٹی کے سربراہ حجت ‌الاسلام علی اصغر عطاران طوسی، نے جامعہ المصطفی العالمیہ اوپن یونورسیٹی کے جدید تحصیلی سال کے افتتاحی تقریب میں اوپن یونورسیٹی کی کارکردگی کی رپورٹ اور اس جامعہ المصطفی العالمیہ اوپن یونورسیٹی کے پروگراموں کو پیش کرتے ہوئے وضاحت کی : اس وقت پانچ تعلیمی موضوع جس میں فقه و معارف گریجویشن سطح کے لئے اور اخلاق اسلامی ماسٹر کے لئے اور شریعت الاسلامیه، ادبیات فارسی گریجویشن سطح کے لئے ہیں جو پڑھائی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : ابھی تک جامعہ المصطفی العالمیہ اوپن یونورسیٹی نے ۲۳ ممالک کے اسٹوڈنٹ کو قبول کیا ہے اور اس یونورسیٹی میں ۲۶ شورٹ ٹرم تعلیمی پروگرام بھی انعقاد پایا ہے ۔

جامعہ المصطفی العالمیہ اوپن یونورسیٹی کے سربراہ نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے ویب سائیٹ پر دو اوپن شہر کے جاری رہنے کی خبر دی ہے اور کہا : اس وقت زبان ادبیات فارسی و علوم و قرآن حدیث یوزرس کی خدمت کر رہی ہیں ۔

حجت‌الاسلام عطاران طوسی نے اسی طرح مستقبل قریب میں اخلاق و معنویت اور ایٹرنیٹ ریڈیو « صدد التربیہ » کے افتتاح ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا : ان دو موضوع کو شروع کرنے کے مقدماتی امور انجام پا چکے ہیں اور اسی سال اوپن ریڈیو بھی اپنا کام شروع کر دیگا ۔

انہوں نے تاکید کی : جامعہ المصطفی العالمیہ اوپن یونورسیٹی میں چھہ علمی متخصص گروہ ہے جو مختلف ممالک کے ہیں اور اوپن یونورسیٹی کے متعلم کی ضرورتوں کو پوری کرتے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬