02 October 2010 - 14:34
News ID: 1887
فونت
خطیب جمعہ قم ایران نے اعلان کیا ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ قم المقدس ایران کے خطیب جمعہ نے اپنی تقریر میں قائد انقلاب اسلامی کا قم المقدس میں قریب الوقوع سفر ہونے کی خبر علماء و طلاب حوزہ علمیہ اور عوام کو دی ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی کا قم المقدس میں قریب الوقوع سفر

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق قم المقدس ایران کے امام جمعہ نے حرم مطهر حضرت معصومه (س) میں اپنے جمعہ کے خطبہ میں بیان کیا : خداوند کریم کے فضل و عنایت سے آپ لوگ عنقریب دیکھینگے کہ قم اور حوزہ علمیہ قم قائد انقلاب اسلامی کے استقبال میں پیش قدم رہینگا ۔

نماز جمعہ قم کی خبری کمیٹی کے رپورٹ کے مطابق حجت ‌الاسلام و المسلمین سید محمد سعیدی نے اس ھفتہ حرم مطهر حضرت فاطمه معصومه (س) میں نماز جمعہ کے خطبہ میں تقوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : تقوی انسان کے عزم و ارادہ کا موجب ہے اور اپنیے نفس اور اپنے رفتار کی محافظت اور دیکھ بھال کی طرف توجہ دلاتی ہے ۔

انہوں نے روز جمعہ کی اھمیت و برکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : جمعہ کے روز کے لئے بے شمار آداب ہیں جن کی طرف توجہ ہونی چاہیئے ۔ اس دن خاص کر غسل کرنا اور پاک و صاف لباس پہننا اور نناز میں شرکت کی خاص اھمیت ہے ۔

حجت‌الاسلام و المسلمین سعیدی نے اظہار کیا : جمعہ کا روز امام زمانہ (عج) سے مخصوص ہے ان کے ظہور کا دن ہے اس دن ان کو یاد کریں اور ان کے ظہور کے لئے دعا کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬