02 January 2011 - 14:46
News ID: 2245
فونت
رسا نيوزايجنسي - کراچي وحدت کونسل کے چيئرمين اور معروف عالم دين مولانا شبير الحسن طاہري امام زين العابدين کو باطل ايوانوں ميں حق کا پيغام پہونچانے والا بتايا ?
سجاد

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، کراچي وحدت کونسل کے چيئرمين اور معروف عالم دين مولانا شبير الحسن طاہري نے کہا : امام زين العابدين نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذريعے ترويج دين کے فرائض انجام دئے?

فيڈرل بي ايريا ناظم آباد، کورنگي اور ڈيفنس ميں منعقد کي گئيں مجالس شہادت کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کہا: آپ نے باطل ايوانوں ميں حق کا پيغام ديا اور باطل نظام اور نظريہ کے خلاف ڈٹ جانے کي بات کي?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اگرآج مسلمان اسي فکر اور فلسفے کي پيروي کريں توانکا کھويا ہوا وقار بحال ہوسکتا ہے کہا : امام سيد سجاد نے دشمن کے مقابل کھڑے ہوکر اسکي خطاوں سے اسے اگاہ کيا اور اسکي بد اعماليوں سے اسے باخبر کيا ?

تذکرہ المصومين ٹرسٹ کي جانب سےاسي سلسلے کي منعقدہ ايک دوسري مجلس خطاب کرتے ہوئے مولانا شہزاد مصطفي زيدي نے کہا : امام زين العابدين نے حق وصداقت کا پرچم بلند کيا اور رہتي دنيا تک کے انسانوں کے لئے ايسے رہنما اصول چھوڑے جن کو اپنا کر ہر دورکا انسان کاميابي سے ہمکنار ہوسکتا ہے?

جعفريہ الائنس پاکستان کے مرکزي رہنما علامہ جعفر رضا نقوي نے مسجد جعفريہ نيوکراچي، ڈرگ روڈ اور فيڈرل بي ايريا ميں منعقدہ مجالس شہادت سے خطاب کے دوران کہا : آپ نے انسانوں کوجرأت بہادري اور حوصلے کے ساتھ جينے کا سليقہ سکھايا? امام زين العابدين کي سيرت وکردارہم سب کے ليے مشعل راہ ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬