02 January 2011 - 15:55
News ID: 2248
فونت
شهر صيدا کے امام جمعه:
رسا نيوزايجنسي - علامه نابلسي نے بين الاقوامي حريري کيس عدالت کو استقامت کو نشانہ بنانے والي اور لبنان ميں داخلي فتنہ پھيلانے والي بيان کرتے ہوئے انکشاف حقيقت کے حوالے سے امريکا اور اسرائيل کو جھوٹا دعوے دار بتايا ?
بين الاقوامي حريري عدالت نے ابتداء سے ہي استقامت کو نشانہ بنايا تھا

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شهر صيدا جنوب لبنان کے امام جمعه ، علامه شيخ عفيف نابلسي نے الزهرا (س) کمپليکس ميں مومنين کو خطاب کرتے ہوئے بين الاقوامي حريري کيس عدالت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس عدالت نے ابتداء ہي سے استقامت کو نشانہ بنايا تھا اور اس سلسلے ميں ديگر سارے دعوے محض جھوٹ اور عوامي افکار کو گمراہ کرنے کے لئے تھے ?

علامه نابلسي نے لبنان کے موجودہ اور گذشتہ حالات کو امريکا ، اسرائيل اوران کے ھتھکنڈوں کے اعمال کا نتيجہ بيان کرتے ہوئے کہا : کيوں بعض لبناني خود کو مقام تہمت ميں قرار ديتے ہيں اور استقامت کے مقابل کھڑے ہيں يہ سب سے بڑي بھول ہے کہ ان لوگوں کا مقصد حقيقت کا کشف کرنا ہے ?

انہوں نے انکشاف حقيقت کے حوالے سے امريکا ، اسرائيل اوربعض اعراب کے دعوے کوجھوٹا بيان کرتے ہوئے کہا : ھميں اپني سر زمين کے سلسلے ميں خود دل سوزي کرني چاھئے اور اسے ھر ممکنہ مشکلات سے بچانے کي کوشش کرني چاھئے ھم کوشش کريں کہ اپس ميں متحد ہوکر اس سرزمين کي اچھي طرح حفاظت کرسکيں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬