17 January 2011 - 19:03
News ID: 2310
فونت
آيت?الله صافي گلپايگاني:
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت?الله صافي گلپايگاني نے بعض لوگوں پر تنقيد کي جو لوگ اسلامي و ديني شناخت کے سلسلہ ميں بغير غور و فکر کئے سماج کو مشکلات ميں ڈال ديتے ہيں تاکيد کي : ھم لوگ اپنے اسلامي و ولائي اور ديني شناخت پر فخر کرتے ہيں ?
آيت الله صافي گلپايگاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آيت? الله لطف?الله صافي گلپايگاني مرجع تقليد نے اسلامي جمہوريہ ايران کے تمام ميڈيکل کالجوں سے قرا?ن کريم کے مقابلہ ميں شرکت کرنے والے اسٹوڈنٹس سے ملاقات ميں قرا?ن کريم کي عظمت و اھميت کي طرف تاکيد کرتے ہوئے بيان کيا : قرا?ن کريم ايک باقي معجزہ ہے اور اس ميں فصاحت و بلاغت اوج پہ ہے اور فصحا و عالمان بزرگ قرا?ن کريم کي عظمت کے سامنے اپنا سر تعظيم خم کرتے ہيں ?

انہوں نے وضاحت کي : اگر کوئي الحادي فکر رکھنے والا بھي ہے وہ بھي اس مسئلہ کو قبول کرتا ہے اور اگر جن اور انسان دونوں جمع ہو جائيں اور چاہيں کہ قرا?ن کا مثل لائيں تو وہ اس سے عاجز ہيں ?

مرجع تقليد نے وضاحت کي : قرا?ن کريم باقي معجزہ ميں سے ہے حالانکہ پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کے معجزات زيادہ ہيں اور پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کے بعض معجزات کو چار ھزار سے زيادہ تک بيان کيا گيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬