26 January 2011 - 18:58
News ID: 2337
فونت
حجت الاسلام سيد شہنشاہ حسين نقوي:
رسا نيوزايجنسي - معروف عالم دين حجت الاسلام سيد شہنشاہ حسين نقوي نے مجلس چہلم کو خطاب کرتے ہوئے کہا : حضرت امام حسين نے عقيدہ توحيد کي بقاء کي خاطر باطل سے جنگ کي ?
 
جحت الاسلام شہنشاہ نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے معروف عالم دين حجت الاسلام سيد شہنشاہ حسين نقوي نے حضرت امام حسين کي شہادت کو رہتي دنيا تک بلاتفريق رنگ و نسل انسانيت کي رہنماء بيان کيا ?

انہوں نے حکومت پاکستان کے رويہ کوتنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : ملت جعفريہ کے نوجوانوں کي بلا سبب گرفتاري ، جيل اورانتظاميہ کا تشدد لمحہ فکريہ ہے يہ ادارے اپني نااہلي چھپانے کے لئے ھمارے بے گناہ نوجوانوں کوگرفتار کرتے ہيں ?

اس موقع پر آئي ايس او کے اھل کاروں نے تعليمي اداروں ميں دہشت گردي، کربلا ميں دھماکے اور شہر ميں جاري ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجي مظاہرہ کيا?

اس احتجاجي مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئي ايس او کے رہنما برادر محمد علي نے امريکي اور صہيوني قوتيں کو پاکستان ميں دہشت گردي کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا : تعليمي اداروں ميں اگر دہشت گرد پنپتے رہے تو نظام تعليم ختم ہو کر رہ جائے گا?

انہوں نے امريکا اور اسرائيل کو ملت اسلاميہ کا سب سے بڑا دشمن بتاتے ہوئے کہا : امت مسلمہ کو ان طاغوتي قوتوں سے مقابلے کے لئے متحد ہونا پڑے گا?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬