06 February 2011 - 15:49
News ID: 2382
فونت
الطاف حسين :
رسا نيوزايجنسي - متحدہ قومي موومنٹ کے رھنما الطاف حسين نے دھشت گردي کے رواج پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کرپشن جلد ختم نہ ہوا تو مصر جيسا انقلاب يہاں بھي آئے گا ?
کرپشن

رسا نيوزايجنسي کي روپورٹ کے مطابق ، متحدہ قومي موومنٹ کے رھنما الطاف حسين نے يوم يکجہتي کشميرکے موقع پرعزيزآبادميں ايم کيوايم کے مرکز نائن زيرو پر منعقدہ اجتماع سے ٹيلي فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا: پاکستان سے جتني جلدي کرپشن ، جاگيردارانہ ، سرمايہ دارانہ اوروڈيرانہ نظام ختم کرليا جائے اتنا ہي بہتر ہوگا ورنہ فرانس اورمصرکي طرزپرپاکستان ميں بھي انقلاب آئے گا?

انہوں نے کشمير کے سلسلے ميں پاکستان کے حکام کي ھندوستان سے مزکرات ميں ايمانداري اورخلوص کو نشانہ بناتے ہوئے کہا : اگر اخلاص کے ساتھ مذاکرات کيا جائے تومسئلہ کشمير حل ہوجائے گااوردونوں ممالک ميں جنگ وجدل کاخطرہ بھي ختم ہوجائے گا?

الطاف حسين نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ گزشتہ 63 برسوں سے پاکستان ميں مظلوم کشميريوں کے حقوق کيلئے تقاريب کا انعقاد ہوتارہا ہے کہا : آج ہميں يہ فيصلہ کرنا ہے کہ کيا ہم ہرسال اسي طرح صرف يوم يکجہتي کشميرمناتے رہيں گے يا واقعاً کشميري عوام کيلئے کوئي واضح حکمت عملي بھي اپنائيں گے?

انہوں نے کہا: متحدہ قومي موومنٹ اس ملک کي واحد جماعت ہے جس نے اپنے قيام کے دن سے آج تک کشمير يا مظلوم کشميري عوام کے نام پر سياست نہيں کي بلکہ مظلوم کشميري عوام کي عملاً مدد کي ہے کيونکہ زخمي ہي دوسرے زخمي کا دکھ درد محسوس کرسکتا ہے?

انہوں نے اخر ميں حکومت پاکستان سے مسئلہ کشميرکے حل کيلئے ھندوستان کے ساتھ با مقصد، مخلصانہ اورايماندارانہ مذاکرات کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : اس سلسلے ميں ھندوستان کے حکمراں،اسٹيبلشمنٹ اورسياستداں بھي ايمانداري سے مذاکرات کريں تو مسئلہ حل ہوجائے گا?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬