13 February 2011 - 15:09
News ID: 2403
فونت
سيد عاشق حسين حسيني ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ خطيب و امام جمعہ مرکزي اماميہ جامع مسجد استور پاکستان نے کہا : ايران کا اسلامي انقلاب ايک آفاقي انقلاب تھا جس سے پاکستان سميت دنيا کے ديگر ممالک مين بھي صحيح اسلامي بيداري پيدا ہو گئي ?
سيد عاشق حسين الحسيني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر سے ہوئے گفتگو ميں خطيب و امام جمعہ مرکزي اماميہ جامع مسجد ضلع استور شمال پاکستان عاشق حسين حسيني نے پاکستان ميں اسلامي بيداري ميں اسلامي انقلاب ايران کے اثرات کے سلسلہ ميں کہا : ايران کا اسلامي انقلاب ايک آفاقي انقلاب تھا جس سے پاکستان سميت دنيا کے ديگر ممالک مين بھي صحيح اسلامي بيداري پيدا ہو گئي ? امام راحل نے اسلام کا اصل چہرہ دنيا کے لوگوں کو پيش کيا تو لوگوں کو معلوم ہوا کي اسلام عبادات کے ساتھ سياست کا بھي علمبردار ہے?

انہوں نے وضاحت کي : اسلامي انقلاب ايران کے بعد پورے پاکستان ميں جمعہ و جماعت باقاعدہ اور پرشکوہ طريقے سے ہونے لگے ، جمعہ کے خطبوں ميں اسلام اور مسلمانوں کے حالات سے با خبر رہنا ضروري قرار ديا جانے لگا، نيز خواتين کے اندر پردے کي اہميت پہلے سے ذيادہ اجاگر ہونے لگي ہے? انقلاب کے بعد ہي تو پاکستان کے لوگوں کے اندر يہ شعور پيدا ہوا کہہ ہميں صرف خشک عبادات تک محدود نہں رہنا چاہے بلکہ اسلام ناب محمدي پر عمل پيرا ہونا چاہئے جو کہ سياسي شعور کو اپنا جز سمجھتا ہے ?

عاشق حسين حسيني نے امام خميني (رہ) کي شخصيت پاکستاني مفکرين و اھل علم کي نظريہ کے مد نظر بيان کيا : پاکستان کے انصاف پسند لوگ اور بڑي شخصيتيں امام خميني (رہ) اور ان کے عظيم کارنامے کو نہ صرف قدر کي نگاہ سے ديکھتے ھيں بلکہ اپنے ليے مشعل راہ سمجھتے ھيں،اس کي زندہ مثال وہ شعراء و علماء اور تجزيہ نگار ہيں جنھوں نے امام و انقلاب کے بارے مين بہترين الفاظ مين خراج تحسين پيش کئے ہيں ?

انہوں نے ياد دہاني کي : اس سلسلے مين شہيد ڈاکٹر محمد علي نقوي نے ولايت فقيہہ کي اہميت کو پورے پاکستان مين اجاگر کر ديا اب بھي اس کي تشکيل کردہ تنظيم اماميہ اسٹوڈنٹس ارگنائيزيشن اسي ميشن کو چلا رہي ہے اس وقت علامہ سيد جواد نقوي ولايت فقيہ کي اہميت اور افکار امام کے بارے ميں اچھي و استدلالي گفتگو کر رہے ہيں ، ايسي طرح شہيد عارف حسين الحسيني اور شہيد ضياء الدين رضوي اور اہلسنت والجماعت تنظيم جماعت اسلامي کے باني مولانا مودودي نے امام کے افکار اور عظيم کارنامے کو تمام مسلمان حکومتوں کے لئے مثالي قرار ديا ہے?

امام جمعہ جامع مسجد استور نے امام خميني (رہ) کي اتحادي تحريک کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پاکستان کے بہت سارے ذمہ دار شخصيتوں کا يہ کہنا ہے کہ پاکستان مين لساني فسادات، فرقہ واريت اور دوسري قسم کے تعصبات کو ختم کرنے کے لئے افکار امام خميني (رہ) کي ضرورت ہے? امام خميني کا يہ فرمان پوري دنيا مين شہرت پا گيا ہے کہ اس ذمانے ميں جو شخص شيعہ و سني کرتا ہے وہ استعمار کا ايجنٹ ہے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬