15 February 2011 - 16:53
News ID: 2422
فونت
جعفريہ الائنس پاکستان:
رسا نيوزايجنسي - جعفريہ الائنس پاکستان نے پيغمبر ختمي مرتبت (ص) کي ولادت کي مناسبت سے بارہ سے سترہ ربيع الاول تک ہفتہ وحدت منائے جانے کي درخواست کي ?
جعفريہ الائنس پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ايک مشترکہ اعلاميہ ميں عيد ميلادالنبي کے اجتماعات اور جلوسوں کو پہلے سے بھي زيادہ جوش و خروش سے منعقد کئے جانے اس پرنور ايماني تہوار پر امت مسلمہ کو اپنے اتحاد سے اسلام دشمن قوتوں کے مذموم حوصلوں کو پسپا کرنے اور کسي بھي ناخوشگوار واقعے کي تمام تر ذمہ داريوں کوحکومت کے دوش پرڈالے جانے کا تذکرہ کيا گيا ?

اس رپورٹ کے مطابق ، دنيا بھر ميں ہرسال بارہ سے سترہ ربيع الاول تک ہفتہ وحدت کے مبارک ايام نہايت جوش و خروش سے منائے جاتے ہيں اور پاکستان ميں يہ پورا مہينہ مسلمانوں کے درميان انس محبت اور بھائي چارگي کے عملي اظہار کا نمونہ پيش کرتاہے ?

پاکستان ان چند ملکوں ميں سے ہے جہاں سرور کونين حضرت ختمي مرتبت محمد مصطفے صل اللہ عليہ وآلہ وسلم اور آپ کے آل پاک کے عقيدت مند اور پيرو جس والہانہ اندازسے اپني عقيدت ومحبت کا اظہار کرتے ہيں وہ بلا شبہ مثالي ہے اور محرم وصفر ميں عزادري سيد الشہدا نيز ربيع الاول کے مبارک مہينے ميں عيد ميلادالنبي (ص) کے موقع پر محمد وآل محمد سے پاکستاني مسلمانوں کي گہري عقيدت کا مشاہدہ کيا جاسکتا ہے ?

اہلسنت کي راويت کے مطابق حضور (ص) کے يوم ميلاد ميں چند دن باقي ہيں ليکن جشن ميلاد کي تقريبات کا سلسلہ پورے عروج پر پہنچ چکا ہے اور پورے ملک ميں سرور و شادماني سے سرشار نوراني محفلوں کا انعقاد کيا جارہا اور 12ربيع الاول کے جلوسوں اور محافل ميلاد کے انتظامات اور تيارياں بھي اپنے آخري مراحل ميں ہيں ?

پاکستان کا الميہ يہ ہے کہ يہاں کچھ عرصے سے بعض ايسے عناصر کو سر ابھارنے کا موقع ملا ہے جو مسلم امہ کے اتحاد کو اپنے مفاد ميں نہيں سمجھتے لہذا ان کي طرف سے غير انساني اور انتہائي بھيانک قسم کے اقدامات کئے جاتے رہے رہيں جن کا واحد مقصد امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے اوربڑے ہي افسوس کے ساتھ يہ کہنا پڑتا ہے کہ اس کام ميں ان کي معاونت اور مدد وہ لوگ کرتے ہيں جو خود کو مسلمان کہتے ہيں ليکن اپنے سوا مسلمانوں کے کسي مکتب فکر کو مسلمان نہيں سمجھتے ?

تکفيري اور سلفي گروہ کي حثيت سے پہچانے جانے والے اس طرز فکر کي تقويت اور تغذيہ سعودي عرب کي شاہي حکومت اور آل سعود سے وابستہ نجدي ٹولے کي جانب سے کيا جاتا رہا ہے جس کے پاس زرخريد افرادي قوت اور پيسے کي کوئي کمي نہيں ہے اوريہ ايک الميہ ہے کہ اس طرز فکر کو پچھلے تين عشروں ميں پاکستان کے اندر خوب پھلنے پھولنے کا موقع ملا چنانچہ طالبان اور القائدہ کے نام پر ہونے والي دہشت گردي کہ جس سے مسلمانوں کا کوئي بھي مکتب فکرمحفوظ نہيں رہا ہے آج سب کے سامنے ہے ?

محرم کي مجالس ميں اور ربيع الاول ميں ميلاد کے موقعے پر نا گوار واقعات کا تسلسل اس امرکا موجب بنتا ہے کہ بزرگان قوم اورمذھبي رہنما اپنے خدشات کا اظہارکريں اور کسي بھي ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرائيں ?

لہذا تمام شيعہ وسني علماء کرام ومذہبي تنظموں نے بالخصوص جعفريہ الائينس پاکستان نے تمام مکاتب فکر کے علماء ودانشورں اورعوام سے بالخصوص پاکستان اور بالعموم پورے عالم اسلام ميں رھبر مسلمين آيت الله خامنہ اي کي رہبري ميں ہفتہ وحدت کے طور پر منائے?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬