20 February 2011 - 17:17
News ID: 2436
فونت
شيعه علماء کونسل بحرين:
رسا نيوزايجنسي - شيعه علماء کونسل بحرين نے انتظاميہ کے ہاتھوں بحريني ھم وطنوں کے خون سے ھولي کھيلے جانے کي مذمت کرتے ہوئے کہا : ھم وطن کے خون سے رنگين اقتدار غير قانوني ہے
شيعہ کونسل بحرين

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شيعه علماء سپريم کونسل بحرين نے اپنے اعلانيہ ميں ميدان اللولوه کے عوامي اجتماع پر انتظاميہ کي وحشي گري کي شديد مذمت کي ?

اس اعلانيہ ميں ايا ہے : وہ افسوس ناک جنايت جسے فاجعہ کہنا کمترين وصف ہے ، انتظاميہ نے رات گئے سوتے ہوئے بے گناہ ھم وطنوں کو جس ميں مردوعورت ، بوڑھے اور بچے موجود تھے گولياں اورانسو گيس کا نشانہ بنايا اور دسيوں بلکہ سيکڑوں اور زخمي اور شھيد کرڈالا ?

اس کونسل نے مزيد کہا : ميدان اللولوه ميں جمعرات کے دن ہونے والي جنايت جس کي مکمل رپورٹ ابھي تک شايع نہي ہوسکي نے ايک ايسي حکومت کي بنياد اورضرورت کو بيان کيا جس کے نمائندے عوامي اورعوام کےمصالح کا تحفظ کرسکتے ہوں اور ان کا دفاع کريں وہ حکومتيں جن کے دامن ھم وطنوں کے خون سے رنگين ہيں غير قانوني ہيں ?

شيعہ کونسل بحرين نے تاکيد کي : ھم اپنے ھم وطنوں کے قانوني مطالبات کي انجام دہي پر تاکيد کرتے ہيں اور اس جنايت کے انجام دينے والوں کے محاکمہ کے خواھاں ہيں اور تمام وہ طريقہ جس ميں تضيع اوقات ہو اس کا کنڈم کرتے ہيں ?

اس اعلانيہ کے اخر ميں ايا ہے : يہ کونسل امت کي فداکاري اور استقامت کا احترام کرتي ہے اور شھيد گھرانوں کي خدمت ميں تسليت پيش کرتے ہوئے خداوند متعال سے صبر واجر جميل کي خواھاں ہے ، شھداء کے لئے رحمت وغفران پرودگرار اورمجروحين کے لئے صحت وسلامتي اور مفقودين کے لئے واپسي کي دعا کرتے ہيں اور جب تک ملت کو اس کا حق نہ مل جائے مطالبہ باقي رہے گا کيوں شھيدوں کا خون ھرگز ضايع نہي ہوگا بلکہ انسانوں کو ازاد اور باعزت حيات کا ضامن ہے ?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬