25 March 2011 - 15:26
News ID: 2572
فونت
علماء پاکستان :
رسا نيوزايجنسي - شيعہ علماء کونسل کراچي سٹي اور جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن نےعالمي برادري سے بحرين کي نہتھي عوام پر مظالم بند کرانے کے سلسلے ميں مداخلت کا مطالبہ کيا ?
عالمي برادري بحرين کي نہتھي عوام پرمظالم بندکرائے

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شيعہ علماء کونسل کراچي سٹي اور جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن نے بحرين ،ليبيا اور يمن کے مسلمانوں سے اظہاريکجہتي کے لئے احتجاجي اجتماع منعقد کيا ?

جناب عباس کميلي نے بحرين کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پرعالم اسلام کوسوگواربتاتے ہوئے کہا : افسوس کہ عوام کے دلوں ميں دھڑکنے والے دلوں کي طرح کي حکام کے دل نہي وہ فقط اپنے مفادات کے تحفظ ميں ہيں ?

جناب جعفرسبحاني نے بحريني حکومت کي سرپرستي ميں عوام کے قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے کہا : ان حکومتوں نے اپنے کردار سے اس بات کامکمل ثبوت دے ديا کہ خود کے تحفظ ميں پوري قوم وملت کو قربان کرسکتي ہيں ?

مولانا ناظر عباس نقوي نے بحرين کے مسلمانوں پرفوج کشي بند کرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : عالمي انساني حقوق وسلامتي کے دعويداروں کي خاموشي ان کے ماتھے پر بد نما داغ بن کر رہ گئي ہے جسے مٹانے ميں انہيں پہل کرني چاھئے ?

مولانا علي محمد نقوي نے عرب دنيا ميں اسلامي بيداري کي لہرکا خيرمقدم کرتے ہوئے کہا : مشرق وسطي سے اٹھتي ہوئي اس اسلام خواھي کي لہرنے سامراجيت کي کمر توڑ دي ہے اوراس موج کو ظلم کي ايٹوں سے اٹھائي ہوئے ديواروں سے ٹکرانے سے خوف زدہ ہيں ?

حجت الاسلام شبير ميثمي نے اقوام متحدہ اورعالمي برادري سے متاثرہ مسلمانوں پر مظالم رکوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : اگر يہ بين الاقوامي ادارے قوموں کے منافع کي حفاظت کے ذمہ دار ہيں تو انہيں خاموش نہي رہنا چاھئے مگر ايسا لگتا ہے يہ حکام کے منافع کي حفاظت کے ذمہ دار ہيں ?

حجت الاسلام سيد شہنشاہ حسين نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاکستان ميں بسنے والي عوام کي ہمدردياں بحرين کے نہتھے مسلمانوں کيساتھ ہيں کہا : قوميں ھرگز حکمرانوں کي سياست کے دباو ميں نہي رہيں ، مکانوں کے فاصلے قوموں کے درد وغم ميں شريک رہنے ميں حائل نہي ہوئے ?

مولانا صادق تقوي نے امت اسلاميہ سے ان مظالم کے خلاف صداے احتجاج بلند کرنے کي سفارش کرتے ہوئے کہا : حکمرانوں کي طرح خاموشي اختيار کرکے ان کے مظالم ميں شريک نہ ہوں بلکہ صداے احتجاج بلند کرکے انہيں راہ راست پر لانے کي کوشش کريں ?

مولانا حسن صلاح الدين نے يہ کہتے ہوئے کہ اسلامي دنيا کو سامراجي شکنجے سے نکلنے کے لئے اتحادکا عملي مظاہرہ کرنا ہوگا تاکيد کي : امريت نے اختلاف کے اس بيج سے ھميشہ مسلمانوں کو اپنے مفاد کيلئے استعمال کيا مگر اب قوميں بيدار ہوچکي ہيں ?

قابل ذکر ہےکہ اس موقع پر مولانا محمد حسين مسعودي، کامران حيدر عابدي، شبير الحسن طاہري، مولانا عباس ترابي، بابر کاظمي، مولانا منظور حسين، علي کرار نقوي اور جعفريہ اسٹوڈنٹس کے صدر نے بھي خطاب کيا?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬