03 April 2011 - 17:58
News ID: 2596
فونت
جمعيت الوفاق بحرين کے جنرل سکريٹري نے خبر دي :
رسا نيوزايجنسي - جمعيت الوفاق بحرين کے جنرل سکريٹري نے اس ملک کے مختلف شھروں اور ديہاتوں ميں آل خليفه انتظاميہ کي اقدامات کے نتيجے ميں 304 افراد کے گرفتارہونے ، 200 کے زخمي ہونے اور24 افراد کے لاپتہ ہونے خبر دي ?
حجت الاسلام شيخ علي سلمان


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، جمعيت الوفاق بحرين کے جنرل سکريٹري ، حجت الاسلام شيخ علي سلمان نے گذشتہ روز پريس کانفرنس ميں اس ملک کے مختلف شھروں اور ديہاتوں ميں آل خليفه انتظاميہ کي اقدامات کے نتيجے ميں مفقودين ، مجروحين اور گرفتار کئے جانے والوں کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا : ابھي تک 304 افراد گرفتار، 200 زخمي اور24 افراد لاپتہ ہيں ان ميں 11 عورتيں ہيں جن ميں دو عورتيں حاملہ ہيں ?

انہوں نے اس کانفرنس ميں کہا : عورتوں کي گرفتاري عربي معاشرے کے خلاف ہے کسي کو بھي حق حاصل نہي کہ عورتوں پر حملہ کرے اور انہيں جو خاص احترام کي مالک ہيں گرفتار کرے مگر اس اقدام نے اس حکومت کے چھرے کو پہلے سے بھي کہيں زيادہ مکروہ ثابت کرديا ?

انہوں نے انقلاب کے رہبروں کي احتمال گرفتاري کے سلسلے ميں لاعلمي کا اظھار کرتے ہوئے کہا : ھم سبھي اس ملک اور قوم کا حصہ ہيں جو کچھ قوم کے ساتھ پيش ائے گا ھمارے ساتھ بھي وہي ہوگا ،ھماري مانگ واضح ہے ھم ملک کي موجودہ صورت حال ميں تبديلي کے خواھاں ہيں اور ملک کا مستقبل روشن ہے ?

حجت الاسلام علي سلمان نے عوام کے قتل عام کو گفتگو ميں روکاوٹ کا سبب بيان کرتے ہوئے کہا : شروع کے دنوں ميں حکام سے بہت ساري ملاقاتيں کي گئيں مگر انہوں نے زد وکوب کو گفتگو پر مقدم کيا عوام پر گولياں چلاکر ، ٹينک سے حملہ کرکے گفتگو کا راستہ بند کرديا ورنہ ھم ملک کو ان حالات سے روبرو کرنے کا ارادہ نہي رکھتے تھے ?

خبريں گواہ ہيں کہ موضع سار کا رہنے والا 15 سالہ نوجوان سيد احمد شمس گذشتہ روز براہ راست گولي لگنے کي وجہ سے شھيد ہو گيا ?

واضح رہے کہ يہ نوجوان شھيد کسي بھي مظاھرے ميں شريک نہي تھا اپنے دوستوں کے ساتھ محو گفتگو تھا کہ ايک فوجي نے اسے براہ راست گولي کا نشانہ بنايا اور اس نوجوان نے ھاسپيٹل پہونچنے سے پہلے ہي دم توڑ ديا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬