01 May 2011 - 15:10
News ID: 2723
فونت
مقعدي صدر سے ملاقات ميں ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ حوزہ علميہ نجف اشرف عراق کے اساتيد و طلاب نے عراق ميں صدر تحريک کے رہنما سے ملاقات ميں بحرين ميں ہو رہے مقدسات کي اھانت کي شديد مذمت کي ہے ?
حوزہ علميہ نجف کے طالب علموں نے قرا?ن مجيد کي اھانت کي جانے پر اس کي مذمت کي ہے

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق عراق ميں صدر تحريک کے رہنما حجت الاسلام سيد مقتدي صدر سے گذشتہ روز حوزہ علميہ نجف اشرف کے علماء و طلاب نے کثير تعداد ميں ملاقات کي ?

انہوں نے طلاب علوم ديني کو خدا وند عالم کي اطاعت ، تکبر اور غرور سے پرھيز کو لازم جانا ہے اور علم کے حصول کي پابندي اور امر بالمعروف و نہي عن المنکر کي دعوت دي ہے ?

اساتيد و طلاب حوزہ علميہ نجف اشرف عراق نے ملاقات کے بعد بحرين کي مظلوم عوام کے قتل عام پر ايک بيانہ ميں اس ظلم و بربريت کي مذمت کي ہے ?

اس بيانيہ ميں ذکر ہوا ہے : نجف اشرف کے طالب علم اپني شرعي ، اخلاقي اور انساني ذمہ داري کے مطابق اس جگہ جمع ہوئے ہيں تا کہ ا?ل خليفہ حکومت کي طرف سے اپنے بحريني باشندوں پر ظلم و جنايت انجام دے رہا ہے اور اسي طرح تمام ا?زادي خواہ قوم جو اپنے جائز حق کے حصول کي کوشش ميں ہيں ان کے قتل عام پر اپنے غصہ و ناراحتي کا اعلان کريں ?

حوزہ علميہ نجف اشرف کے طلاب نے وضاحت کي : بحرين ميں انساني حقوق کي پائمالي اور قرا?ن مجيد کي اھانت اور مساجد و حسينيہ کي مسماري کا مقابلہ کرنے کو اپني شرعي ذمہ داري جاني اور دنيا کے تمام مراجع کرام سے گزارش کي ہے کہ اس طرح کے ہو رہے کارنامہ کا مقابلہ کيا جائے اور حق خواھي کي صدا اور فاسد حکام کے خلاف ا?واز بلند کريں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬