03 May 2011 - 14:54
News ID: 2727
فونت
آل پاکستان شيعہ ايکشن کميٹي کي جانب سے ؛
رسا نيوزايجنسي - آل پاکستان شيعہ ايکشن کميٹي نے بحرين ميں وھابي وسلفي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن سوزي، مساجد کي اھانت اوربے گناہوں کے قتل عام کے خلاف کراچي ميں مظاھرہ کيا ?
مظاھرہ


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، آل پاکستان شيعہ ايکشن کميٹي کي درخواست پر کراچي ميں ايم اے جناح روڈ پر پراني نمائش سے تبت سينٹر تک بحرين ميں قرآن سوزي، مساجد کي اھانت اوربے گناہوں کے قتل عام کے خلاف مظاھرہ کيا گيا ?

اس پورٹ کے مطابق ، اس ريلي ميں کراچي سميت صوبہ سندھ کے ہزاروں افراد جس ميں عورتيں ، بچے اور بوڑھے شامل ہيں لبيک ياحسين عليہ السلام ، لبيک يا زہراسلام اللہ عليہا اور ليبک يامہدي عليہ السلام کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے?

نوجوان مظاھرين اپنے ہاتھوں ميں بحرين ميں سعودي فوجيوں کے مظالم کے خلاف اور بحريني عوام کي حمايت ميں پلے کارڈز اور بينرز اٹھا رکھے تھے?

مظاھرين نے بحرين سے غيرملکي فوج کے انخلاء، مظلوم بحريني عوام پر مظالم اور مساجد و قرآن پاک کي بے حرمتي بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکيد کي : ھم فرقہ وارانہ اختلافات کے قائل نہي ، ہم صرف مظلوموں کے حامي اور ظالموں کے خلاف ہيں ?

انہوں نے بحريني عوام پر روا مظالم کا ذمہ دار امريکا کوٹھہراتے ہوئے کہا : بحرين کے عوامي انقلاب کو فرقہ واريت کا رنگ دے کر پاکستان کي غيرت مند فوج کو گمراہ کيا جارہا ہے?

انہوں نے پاکستاني عوام کو امريکا کے خلاف متحد ہوجانے کي دعوت ديتے ہوئے کہا : بحرين ميں قرآن پاک کو نذرآتش کرنے والے بظاھراسلام کالبادہ اوڑھے ہوئے ہيں?

قابل ذکر ہے کہ اس احتجاجي جلوس ميں مولانا بلند علي نقوي ، مولانا عبدالکريم ، مولانا رياض حسين طاہري،جاويد حسين شاہ ،علي اوسط اور خواہر زہرا نجفي نے تقريريں کي ، رضاکاظمي اور نقي نقوي نے بحريني عوام کو منظوم خراج عقيدت پيش کيا?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬