11 May 2011 - 11:03
News ID: 2759
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ ايتھنز کے جنوبي علاقے کاليتھيا ميں واقع ايک مسجد پر گذشتہ روز شب ميں چند نامعلوم شر پسندوں نے پيٹرول بموں سے حملہ کرديا ?
مسجد

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ايتھنز کے جنوبي علاقے کاليتھيا ميں واقع ايک مسجد پر گذشتہ روز شب ميں چند نامعلوم شر پسندوں نے پيٹرول بموں سے حملہ کرديا ، جس کے نتيجے ميں مسجد کے اندروني حصے کو آگ نے اپني لپيٹ ليا?

اس واقع کي اطلاع ملتے ہي پوليس اور فائر برگيڈ کا عملہ وہاں پر پہنچ گيا اور آگ پر قابو پالياگيا، جبکہ نامعلوم شر پسندوں نے مسجد کي ملحقہ ديوار اور مسجد کے بيروني دروازے پر اسلام مخالف چاکنگ کي اور مسجد کي کھڑکيوں کو بھي شديد نقصان پہنچايا?

مسجد کي انتظاميہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس سالوں ميں ايسا پہلي مرتبہ ہوا ہے کہ جب اس شديد انداز سے مسجد کو نشانہ بنانے کي کوشش کي گئي ہے ?

انتظاميہ نے متعلقہ حکام سے اپيل کي ہے کہ وہ افراد جو اس کاروائي ميں ملوث ہيں انہيں پکڑ کر سخت سزا دي تا کہ مستقبل ميں ايسے واقعات کا خاتمہ ہوسکے ?

مسجد پر حملے کے اس واقعے کے بارے ميں مقامي مبصرين کا کہا ہے کہ يہ واقعہ مصر ميں ہونے والے حاليہ فسادات کا رد عمل بھي ہوسکتا ہے کيوں کہ مذکورہ مسجد کي انتظاميہ کا تعلق بھي مصر سے ہے ?

يونان ميں موجود تمام ديني جماعتوں نے اس واقعہ پر شديد غم اور غصے کا اظہار کيا ہے اور حکومت يونان سے مطالبہ کيا ہے کہ ايسے واقعات جو ملک ميں باہمي اتحاد کي فضا کو نقصان پہنچا رہے ہيں فوري روک تھام کيلئے حکمت عملي تيار کي جائے ?

ياد رہے کہ اس قسم کے واقعات سے يونان ميں مقيم مسلمان برادري پہلے بھي دوچار رہي ہے اورگذشتہ برس يونان ميں ہونے والے قرآن کي بے حرمتي کے سانحہ کے بعد ايسے واقعات ميں مزيد تيزي آرہي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬