15 May 2011 - 10:57
News ID: 2772
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ انبياء کي سر زمين ''فلسطين''پر غاصب صہيوني رياست اسرائيل کے تريسٹھ سالہ غاصبانہ تسلط کے خلاف ملک بھر ميں بھرپور تحريک چلائي جائے گي،14مئي 1948ء تاريخ کا بد ترين اور سياہ باب ہے ،اسرائيل کي نابودي سے ہي اس بد نما داغ کو صاف کيا جا سکتا ہے?
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان اور طلباء تنظيموں کا مشترکہ اجلاس

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي ترجمان صابر کربلائي ،طلباء تنظيموں کے رہنماؤں بشمول عامر شيخ (انجمن طلبہ اسلام)،مصطفي حيدر(آئي ايس او)، بختاور شاہ (پختون ايس ايف)،عالمگير خان (آئي ايس ايف)، اور ياسر اسلم (اسلامي جمعيت طلبہ) نے اظہار کيا : انبياء کي سر زمين ''فلسطين''پر غاصب صہيوني رياست اسرائيل کے تريسٹھ سالہ غاصبانہ تسلط کے خلاف ملک بھر ميں بھرپور تحريک چلائي جائے گي،14 مئي 1948ء تاريخ کا بد ترين اور سياہ باب ہے ، اسرائيل کي نابودي سے ہي اس بد نما داغ کو صاف کيا جا سکتا ہے?

رہنماؤں کا کہنا تھا : 14مئي 1948ء ''يوم نکبہ''(بہت بڑي تباہي کا دن) ہے اور يہي وہ سياہ روز ہے کہ جس روز غاصب صہيوني رياست اسرائيل نے عالمي استعمار و استکبار برطانيہ اور امريکا کي پشت پناہي ميں انبياء کي سر زمين ''فلسطين'' پر اپنا ناجائز اور غاصبانہ تسلط قائم کيا بہ صرف غاصبانہ تسلط بلکہ مظلوم اور نہتے فلسطينيوں کو انسانيت سوز مظالم کا نشانہ بنايا ،رہنماؤں کا کہنا تھا : 14مئي 1948ء سے 14 مئي 2011ء تک تريسٹھ برس مکمل ہونے کوہيں ليکن عالمي ادارے بشمول اقوام متحدہ،اسلامي سربراہي کانفرنس،يورپي يونين،عرب ليگ سميت ديگر اداري غاصب صہيوني رياست اسرائيل کے ناجائز اور غاصبانہ تسلط کے خاتمہ ميں کوئي اہم کردار ادا نہيں کر سکے بلکہ دوسري جانب صہيوني جارح رياست نے نہ صرف ان تريسٹھ برسوں ميں لاکھوں مظلوم اور نہتے فلسطينيوں کا قتل عام کيا ہے بلکہ مسجد اقصي? اور مسلمانوں کے قبلہ اول بيت المقدس کو بھي منہدم کر کے يہوديانے کي سازش کي ہے ، ليکن سلام ہو ملت فلسطين پر کہ جنہوں نے انتہائي خندہ پيشاني اور جواں مردي سے صہيوني رياست اسرائيل کے ساتھ مقابلہ کيا ہے ?

رہنماؤں نے مزيد کہا : فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان اور تمام طلباء تنظيموں کے زير اہتمام 'يوم نکبہ '' (14مئي ) کے حوالے سے نہ صرف ملک بھر ميں غاصب صہيوني رياست اسرائيل کے خلاف مہم چلائي جائے گي ،بلکہ فلسطينيوں سے اظہار يکجہتي اور قبلہ اول بيت المقدس کي بازيابي کے لئے احتجاجي مظاہرے اور ريلياں بھي منعقد کي جائيں گي ، اس موقع پر طلباء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب صہيوني رياست کے خلاف وال چاکنگ اور نشر واشاعت کي مدد سے بھي بھرپور مہم چلائي جائے گي اور عوامِ پاکستان کے سامنے امريکا اور اس کي ناجائز اولاد اسرائيل کے اصل اور مکروہ چہرے کو بے نقاب کيا جائے گا ?

اس موقع پر طلباء رہنماؤں نے فلسطين ميں اسلامي تحريک مزاحمت ''حماس''اور الفتح کے درميان ہونے والے مفاہمتي معاہدے کا بھي خير مقدم کرتے ہوئے کہا : انشاء اللہ يہ مفاہمت اسرائيل کي نابودي کا پيش خيمہ ثابت ہو گي اور پاکستان کے طلباء غاصب اور جارح صہيوني رياست اسرائيل کے خلاف اپني جدو جہد اس وقت تک جاري رکھيں گے جب تک اسرائيل کو نابود نہ کر ديں،اس موقع پر ديگر طلباء رہنماؤں ميں محمد افضل قريشي، محمد عمران خان، ارشد خان، مہيب احمد، مظفر علي فاروقي، مرزا نعمان بيگ، اور ديگر بھي موجود تھے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬