19 May 2011 - 14:59
News ID: 2790
فونت
رسا نيوزايجنسي - حوزہ علميہ نجف کے استاد نے سلامتي کونسل اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کيا کہ بحرين ميں ال خيلفہ اور ال سعود کي جنايتوں کے خاتمہ کے لئے صلح طلب وفد روانہ کيا جائے ?
آيت الله شيخ محمد سند

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علميہ نجف کے استاد آيت الله شيخ محمد سند نے ايک بيانيہ ميں سلامتي کونسل اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کيا کہ بحرين ميں ال خيلفہ اور ال سعود کي جنايتوں کے خاتمہ کے لئے صلح طلب وفد روانہ کيا جائے ?

اس پيغام ميں ايا ہے : اقوام متحدہ اورسلامتي کونسل کے ارکان سے ھمارا مطالبہ ہے کہ صلح طلب وفد جلد از جلد بحرين روانہ کيا جائے تاکہ بحرين کي عوام جو تقريبا دو ماہ سے خون اشام ال خليفہ اورال سعود کے مختلف قسم کے ظلم وستم سے روبرو ہے حمايت کي جاسکے اور علاقے کو ايک نئي جنگ سے دوچار ہونے سے روکا جاسکے ?

بحرين سے ايک خبر يہ ہے کہ ال خليفہ مخالفين سے وابستہ الملتقي الوطني نٹ سائٹ نے جيل ميں بند حوزه علميہ بحرين کے استاد علامه شيخ عبد الجليل المقداد پہ تشدد کئے جانے کي خبر منتشر کي ?

اس نٹ سائٹ سے نے تاکيد کي کہ ال خليفہ کے غلاموں نے مستقل دوھفتہ تک اپ پر تشدد کرنے کے بعد اپ کو کيمرے کے سامنے اکر انقلاب کي مخالفت ميں کلام کرنے کو کہا مگر علامه المقداد نے مخالفت کي پيشکش کو رد کرتے ہوئے کہا : اگر اس راستے ميں جان بھي چلي جائے تو بھي اس مبارزے سے دست بردار نہي ہوسکتے اور بحريني حکام سے اپنے قيام کے لئے عذر خواھي نہي کرسکتے ?

واضح رہے کہ گذشتہ روز ال خليفہ انتظاميہ نے کثير تعداد ميں بحرين کے شيعہ علماء وافاضل کو حراست ميں لے ليا اور ان پر تشدد کيا جن ميں مراجع کرام کے نمائندے ،علامه شيخ عبدالعظيم المهتدي البحراني ، جمعيت امل کے جنرل سکريٹري اور حوزہ علميہ بحرين کے استاد ، علامه شيخ عبد الجليل المقداد کا نام سر فہرست ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬