21 May 2011 - 15:51
News ID: 2793
فونت
آيت الله جوادي آملي نے درس اخلاق ميں :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله جوادي آملي نے نماز کو خدا کي امانت سے ياد کيا اور وضاحت کي : عوامي معاملات کو خراب کرنا امانت ميں خيانت ہے اور بدترين خيانت ، خدا کے نبي اور اس کے اھل بيت (ع) کے ساتھ خيانت ہے ?
آيت الله جوادي آملي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق حوزہ علميہ قم کے مشہور و معروف استاد حضرت آيت الله عبدالله جوادي آملي نے اپنے درس اخلاق کے ا?غاز ميں کہا : گذشتہ درس ميں اس نتيجہ تک پہونچے تھے کہ انسان حقيقي و تکويني موجود ہے ، يہ حقيقي موجود متکامل اور متحرک ہے ، حقيقي موجود کو حقيقي امور کے ذريعہ کمال تک پہوچانا چاہيئے اور انسان اعتباري قانون جيسے حرمت ، صحت اور بطلان کے ساتھ زندگي بسر کرتا ہے ?

انہوں نے اپني گفت و گو کو جاري رکھتے ہوئے بيان کيا : ذات اقدس الھي جب جہنم کے بارے ميں گفت و گو کرتا ہے تو اس کے ا?تش اور جہنم کے ايندھن کے سلسلہ ميں بھي بات کہي ہے اور جہنم کے ايندھن کو بھي واضح طور پر بيان کيا ہے ?

قرا?ن مجيد کے بزرگ مفسر نے وضاحت کي : خدا وند عالم جہنم کے ايندھن کو جنگل سے نہي لائيگا بلکہ جہنم کا ايندھن ظالمين ہيں ?

انہوں نے اظہار کيا : رشوت کے سلسلہ ميں بيان کيا گيا ہے کہ يہ حرام کام ہے ، حرمت ايک اعتباري حکم ہے ليکن جب حرام کہا جائے يعني خود کو اس کام سے محروم رکھو ?

حوزہ علميہ قم کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کي : فقہ بيان کرتا ہے کہ رشوت حرام ہے ليکن اخلاق نہي کہتا ہے کہ وہ حرام ہے يا رشوت زھر ہے اسي طرح کہ اخلاق کہتا ہے نا محرم پر نگاہ کرنا شيطان کي طرف سے زھر ا?لود تير ہے جو انسان کو نشانہ بناتا ہے ?

انہوں نے وضاحت کي : اخلاق ، احکام کے ملاک سے مرتبط ہے نہ خود احکام سے اور يہ فقہ ہے کہ جو احکام سے مرتبط ہے ، فقہ بيان کرتا ہے کہ فلاں چيز حرام ہے ليکن اخلاق کہتا ہے وہ چيز زھر ہے اس لئے حرام ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬