25 May 2011 - 13:47
News ID: 2816
فونت
آيت الله وحيد خراساني :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله وحيد خراساني نے انسان کے کمال کي انتہا و نتيجہ مقام تفکر تک پہوچنا جانا ہے اور کہا : انسان چاہے يا نہ چاہے وحي کے مدد کے بغير منحرف رہے گا ?
آيت الله حسين وحيد خراساني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله حسين وحيد خراساني مرجع تقليد نے چہار شنبہ کے روز اپنے تفسير کے درس جو مسجد اعظم قم ايران ميں طلاب و علماء کي کثير تعداد ميں شرکت کے ساتھ منعقد ہوئي سورہ مبارکہ ا?ل ياسين کي تفسير کے سلسلہ کو جاري رکھتے ہوئے بيان کيا : اس مقام پر صراط مستقيم کے سلسلہ ميں بحث بہت ہي عميق ہے کيونکہ قرا?ن مجيد کلام اللہ ہے خدا کا کلام بشر کے کلام سے کئي لحاظ سے ممتاز ہے اور کلام خدا کا کوئي برابري نہي کر سکتا اسي طرح کے خدا وند عالم کا ذات تشبيہ سے منزہ ہے اسي طرح اس کا کلام بھي فوق تشبيہ ہے ?

حضرت آيت الله وحيد خراساني نے کہا : خدا وند تبارک و تعالي کے کلام کو سمجھنے کے لئے دو نکتہ کي طرف توجہ ضروري ہے ايک يہ کہ خود قرا?ن جو کہ کلام خدا ہے اس کو خود اس سے سمجھے اور دوسرا راستہ بھي منحصر ہے اس گھر سے جہاں قرا?ن کا نزول ہوا اور يہ ہے حديث ثقلين کا راز کہ جس ميں بيان ہوا ہے اني تارک فيکم الثقلين کتاب الله و عترتي لن يفترقا حتي يردا عليّ الحوض ?

قرا?ن کريم کے مفسر نے اپنے تفسر کے درس کو جاري رکھتے ہوئے انسان کے کمال کے انتہا کو مقام تفکر تک پہوچنا جانا ہے اور تاکيد کي : تفکر ، تخيل و توھم کے علاوہ ہے ، احساسي ادراکات ، تخيل و توھم جزئي درجہ ميں پائي جاتي ہيں ليکن فکريہ مدرکات تعقل کا نتيجہ ہے اور تعقل انسان کے ساتھ کام کرتا ہے ليکن خود يہ انسان اپني زندگي کے تمام حصہ ميں اپنے فکر و عقل کو افراط و تفريط کے درميان رکھتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬