13 June 2011 - 16:53
News ID: 2888
فونت
انساني حقوق اور امداد کي تنظيموں کا انتباہ ؛
رسا نيوز ايجنسي - انساني حقوق اور امداد کي تنظيموں نے غزہ کي پٹي ميں اھم و ضروري دواؤں کے ختم ہونے اور اسي طرح طبي وسائل کي شديد کمي کي خبر دي ہے ?
غزہ کے لوگوں کي صحت بحراني حالت ميں ہے

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق غزہ تقريبا تين سال سے صھيوني حکومت کے محاصرہ ميں ہے ? انساني حقوق اور امداد کي تنظيموں نے ابھي اپني جديد رپورٹ ميں اعلان کيا ہے : اس علاقہ ميں زندگي بسرکر رہے پندرہ لاکھ لوگ فقير ہيں جن کے پاس کھانے پينے کي ضروري چيز نہي ہے ، پينے کے لئے صحيح پاني نہي ہے ، کپڑے اور دوا بھي موجود نہي ہے جس کي بنا پر علاقہ ميں انساني خطرہ کا احتمال زيادہ ہو چکا ہے ?

اسي طرح عالمي ادارہ صحت نے بھي اعلان کيا ہے : قدس کا غاصب صھيوني ظالم حکومت کي طرف سے غزہ کا محاصرہ اور اس حکومت کي فوج کي طرف سے مسلسل غزہ کي پٹي پر حملہ کي بنا پر فلسطيني ھلاک اور زخمي ہو رہے ہيں ، سماجي ، معاشي اور ماحول زندگي کي حالات ابتر ہوتي جارہي ہے جس کے نتيجہ ميں لوگوں کے صحت پر اس کا برا اثر پر رہا ہے ?

قابل ذکر ہے کہ بہت سارے ممالک اور بين الاقوامي ادارہ نے اس غير قانوني محاصرہ پر تنقيد کي ہے اور اس فقير نشين علاقہ ميں بحران کا پايا جانے پر انتباہ کيا ہے ليکن اسرائيل اسي طرح اپنے محاصرہ پر باقي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬