رسا نيوزايجنسي – 8 بحريني انقلابي ليڈرس کو ال خليفہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے الزام ميں عمر قيد کي سزا سنائي گئي ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ال خليفہ فوجي عدالت نے گذشتہ روز اکيس اپوزيشن شيعہ رہنماؤں کو ال خليفہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے الزام ميں سزا سنائي جس ميں 8 اپوزيشن ليڈرس کو عمر قيد کي سزا ، 13 کو 2 سال سے ليکر15 کي سزا سنائي گئي ہے ?
اس عدالت ميں شيعہ تحريک حق کے جنرل سکريٹري «حسن علي مشيمع» ، شيعہ تحريک حق کے رکن «محمد حبيب المقداد» ، سرگرم حقوق بشر «عبدالجليل المقداد»، «عبدالوهاب حسين »، «عبدالجليل السنيکس»، «سعيد ميرزا احمد النوري»، «عبدالهادي الخواجه» ، تحريک ازادي بحرين کے سربراہ «سعيد شهاب» کو عمر قيد کي سزا دي گئي ہے ?
ان محکومين ميں فقط 14 افراد عدالت ميں موجودہ تھے اور بقيہ ملک سے باہر ہيں تاھم غائبانہ طور پر ان کا محاکمہ کيا گيا ہے ?
فوجي چيف جسٹس بحرين نے الزامات کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا کہ ال خليفہ حکومت کي سرنگوني کے لئے اپوزيشن پارٹيوں کي ھدايت ، ائين ميں تبديلي ، بيروني دھشت گرد مراکز سے رابطہ ، بحرين کے خلاف معاندانہ کاروائيوں کا ارتکاب ، دھشت گردوں کي مالي امداد ، فوج کي اھانت ، موجودہ حکومت کے خلاف عوام کو تحريک کرنا ، جھوٹي خبروں کا نشرکرنا اور افواہ پھيلانا ان افراد پر لگائے گئے الزامات ہيں ?
قابل ذکر ہے کہ ان 21 افراد ميں سے بعض متھم کے گھرانے محاکمے کے وقت موجود تھے اور وہ متھم افراد پرموجودہ شکنجے کے اثار کي خبر ديتے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے