25 June 2011 - 17:12
News ID: 2929
فونت
بحرين کے شيعہ رہنما :
رسا نيوز ايجنسي ـ بحرين ميں شہر دراز کے خطيب جمعہ نے کچھ انقلابي رہنماؤں کو عمر قيد کي سزا سنائے جانے کو ا?زادي و قوم کي توہين اور معاھدہ کو کچل ديا جانا بتايا ہے ?
آيت الله شيخ  عيسي قاسم

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق بحرين کے شيعہ رہنما آيت الله شيخ « عيسي قاسم » نے اس ھفتہ شہر دراز کے مسجد امام صادق (ع) ميں نماز جمعہ کے خطبہ کے درميان انقلابي رہنما کو عمر قيد کي سزا کے حکم کي شديد مذمت کي ہے اور کہا : اس ملک کے بعض اھم افراد جو کہ علماء ہيں اور ان کے درميان نمايہ سياسي سربراہ بھي موجود ہيں ان کو عمر قيد اور ? سے ?? سال تک کي سزا سنائي گئي ہے جو ھم لوگوں کے لئے درد و غم اور نہايت افسوس کي بات ہے جس نے ھم لوگوں کو مزيد فکر ميں مبتلي کر ديا ہے ?

انہوں نے وضاحت کي : يہ بيان کئے گئے احکام، ا?زادي ، وطن اور اقوام کي توہين ميں سے ہے اور يہ ھم لوگ اور تمام عوام کي طرف سے مذمت کا مقام ہے اس کو مقدمہ فساد کے پيش نظر لغو کيا جائے ?

آيت الله عيسي قاسم نے انقلابيوں کي طرف سے حکومت کے ساتھ مذاکرہ کي دعوت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کي : وہ لوگ اس ملک کے بحران کو ختم کرنا چاہتے ہيں کہ جن لوگوں کي زندگي اس بحران سے متاثر ہوئي ہے ، جن لوگوں نے اپني اولاد اپنے بھائي کو دين اور وطن کے راہ ميں پيش کيا ہے ، قيد خانہ ان لوگوں سے بھر چکا ہے ، ايک لقمہ حلال کمانے سے محروم ہيں اور سلامتي کي نعمت سے دور ہيں ?

بحرين ميں شيعہ کے رہنما نے اظہار کيا : بحرين کي قوم دوسروں سے زيادہ مذاکرہ کا استقبال کرتي ہيں اور عوام اور ديني و سياسي لوگ گفت و گو کے لئے صدا بلند کرتے ہوئے تھک گئے ہيں اور ھميشہ حکومت سے اپيل کي ہے کہ ملک ميں اصلاحات کے لئے مذاکرہ کيا جائے اور اس ملک کے بحران کو ختم کيا جائے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬