12 November 2011 - 17:50
News ID: 3426
فونت
کوفه کے امام جمعه :
رسا نيوزايجنسي - کوفه کے امام جمعه نے بعث پارٹي اور بعض حکام کي موجودہ نظام کو سرنگون کرنے کي کوششوں سے خبر دار کيا ?
شيخ عبد الهادي المحمداوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، کوفه کے امام جمعہ حجت الاسلام شيخ عبد الهادي المحمداوي نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبے ميں جو مسجد کوفہ ميں منعقد ہوئي بعث پارٹي کو عراقيوں کے تمام درد ورنج ومصيبتوں کا باعث قرار ديتے ہوئے کہا : بعث پارٹي اور ان کے حاميوں کي سازش کسي سے پوشيدہ نہي ہے ، موجودہ تمام درد ورنج ان کي خبيث سياست کا نتيجہ ہے اور حکومت اسلامي کے نام کا القاعدہ گروپ ، کتائب العشرين اور ديگر تمام ديگر دھشت گرد اسي بعث پارٹي کے زير نظر کام کررہے ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا : جہاد واستقامت کے نام پرملت عراق کے خلاف بدترين جنايتيں کرنے والے جيسے لوگوں کا قتل عام ، جنازوں سے کھلواڑ اور مقدس مقامات ميں بم دھماکے بعث پارٹي کے طريقہ کار سے ملتے جلتے ہيں ?

حجت الاسلام شيخ المحمداوي نے کہا : اگر بعض صوبے بعث پارٹي کے لئے مکان امن بننے کي کوشش ميں ہوں اور ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو دوبارہ اقتدارميں لانے کا ارادہ رکھتے ہوں تو جان ليں کہ ھمارے قيام کے بھي منتظر رہيں کيوں کہ اس بار ھرگز بعث پارٹي کو برسر اقتدارنہي انے ديں گے ?

قابل ذکر ہے کہ عراقي انتظاميہ کے ہاتھوں ھزاروں بعثيوں کے گرفتار کئے جانے کے بعد صوبہ صلاح الدين جو صدام حسين کي جائے پيدائش ہے کے بعض عھديداروں نے ان گرفتاريوں پر شديد اعتراض کيا تھا اور اسي کے بلافاصلہ اعلان کيا تھا کہ صوبہ صلاح الدين براعظم کي صورت اختيار کرچکا ہے ?

ان کا يہ اقدام علماء وسياست مداروں اور مختلف طبقے کے عراقيوں سے روبرو ہوا اور سبھي معتقد ہيں کہ يہ فيصلہ بعثيوں کي گرفتاري کي بنياد پر کيا گيا ہے اور اسي بنياد پر اکثر عراقي پارٹيوں نے اس کي مخالفت بھي کي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬