04 February 2012 - 12:03
News ID: 3750
فونت
قائد ملت جعفريہ پاکستان نے:
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان نے ميلاد النبي (ص) کي مناسبت سے ملک بھر ميں 12 ربيع الاول تا 17 ربيع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کيا ہے?
ملک بھر ميں "ہفتہ وحدت" منانے کا اعلان کيا ہے

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے ميلاد النبي (ص) کي مناسبت سے ملک بھر ميں 12 ربيع الاول تا 17 ربيع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کيا ہے?

سيکريٹري اطلاعات سيد سکند ر عباس گيلاني ايڈووکيٹ کے مطابق حجت الاسلام ساجد نقوي نے اسلاميان پاکستان سے اپيل کي ہے کہ وہ چاروں صوبوں سميت آزاد کشمير اور شمالي علاقہ جات ميں امت مسلمہ امت واحدہ کے تصور کو حقيقي معنوں ميں اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ اجتماعات منعقد کريں اور اتحاد و وحدت کا عملي مظاہرہ کرتے ہوئے وحدت کانفرنسيں‘ سيمينارز اور حمد و نعت کي محافل کا انعقاد کريں?

اسلام دشمن لاديني قوتوں پر واضح کرديں کہ سينکڑوں مشترکات کي موجودگي ميں جزوي و فروعي نوعيت کے اختلافات کے ذريعہ امت مسلمہ کي وحدت کو پارہ پارہ نہيں کيا جاسکتا اورپيغمبر گرامي (ص) کي ذات پاک اتحاد و وحدت کا مرکز و محور ہيں لہذا پاکستاني مسلمان بلا تفريق مسلک و فرقہ باہم متحد ہيں?

مٹھي بھر شرپسند عناصر جن کا کسي مکتب و مسلک سے کوئي تعلق نہيں وہ ملک دشمن قوتوں کي ايماء پر اسلاميان پاکستان کے درميان کسي قسم کي پھوٹ ڈالنے ميں کسي بھي صورت کامياب نہيں ہوسکتے ہيں اور ملک ميں ہماري کاوشوں اور جدوجہد کے ذريعہ قائم فرقہ وارانہ ہم آہنگي کي فضا کو خراب نہيں کيا جاسکتا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬