19 February 2012 - 16:24
News ID: 3817
فونت
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کي اپيل پر؛
رسا نيوزايجنسي - قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کي اپيل پر سانحہ پاراچنار کے خلاف شيعہ علماء کونسل ضلع راولپنڈي نے زبردست احتجاجي مظاہرے کا اھتمام کيا ?
احتجاجي مظاہرہ

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کي اپيل پر سانحہ پاراچنار کے خلاف تين روزہ سوگ اور احتجاج کے اعلان کے بعد پورے ملک کي طرح شيعہ علماء کونسل ضلع راولپنڈي کے جانب سے پريس کلب کے سامنے لياقت باغ راولپنڈي ميں زبردست احتجاجي مظاہرہ ہوا ?

مظاہرين کے ہاتھوں ميں موجود پلاک کارڈز ميں شہيدوں کي عظمت کو سلام…قاتلوں ، دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کا کوئي مذہب نہيں…سانحہ کي اعلي تحقيقات کے مطالبات…پرامن احتجاجي مظاہرين پر سيکورٹي فورسز کي فائرنگ کي مذمت اور سانحہ امن کے ضامن اداروں کي کارکردگي پر سواليہ نشان ہے جيسے نعرے درج تھے ?

اس احتجاجي مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے جناب اشفاق وحيدي اور ديگر مقررين نے کہا : ملت جعفريہ نے ملک کے طول و عرض ميں اپني جانوں کا نذرانہ دے کر ملکي سلامتي اور قومي وحدت کا تحفظ کيا ہے اور ہماري قيادت نے ہميشہ صبرو تحمل اور اتحاد و وحدت کي تلقين کرکے اپنے مہذب اور امن پسند ہونے کا ثبوت ديا ہے ليکن اس کے مقابل ميں خان پور، ہري پور، ڈيرہ اسماعيل خان ، کوئٹہ ، کراچي اور اب پاراچنار ميں ہميں اپنے پياروں کے لاشے اٹھانے پڑے ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا : دہشت گردي کا يہ خوني کھيل تسلسل کے ساتھ جاري رہا مگر اسے روکنے اور اس کے سامنے بند باندھنے کي کوئي ٹھوس اور سنجيدہ کوشش نہيں کي گئي جس سے عوام ميں تشويش ، اضطراب اور بے چيني پائي جاتي ہے ?

انہوں نے مزيد کہا : ملک اب زيادہ دير تک ان سانحات کا متحمل نہيں ہوسکتا? شرپسندوں ، دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کي بيخ کني کے لئے ٹھوس اور فوري اقدامات ميں تاخير اب مزيد برداشت نہيں کي جائے گي اور سانحہ پاراچنار کي اعلي سطحي تحقيقات کے ذريعہ اس سانحہ کے پس پردہ حقائق منظر عام پر آنا اور دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کرنا ازحد ضروري ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬