24 April 2012 - 18:16
News ID: 4018
فونت
رھبرمعظم نےعراقي وزيراعظم سے ملاقات ميں:
رسا نيوزايجنسي - رہبر معظم انقلاب اسلامي نےعراقي وزيراعظم سے ملاقات ميں عالم عرب اورعلاقہ ميں عراق کے روزافزوں اقتدارپرتاکيد کي ?
رھبرمعظم انقلاب  اور عراقي وزيراعظم

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، تہران کے دورے پر آئے عراق کے وزير اعظم نوري مالکي نے پير کي صبح قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کي?

ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے دنيائے عرب اور علاقے ميں عراق کي روز بروز زيادہ مستحکم ہو رہي پوزيشن کو اسلامي جمہوريہ ايران کے لئے باعث مسرت قرار ديا اور فرمايا کہ مربوط علمي مساعي اور ملک گير سطح پر تعمير نو کي مہم جيسے اقدامات سے عراق کے استحکام کي کوششوں کے نتيجے ميں عراقي حکومت اور عوام دونوں کا وقار اور بھي بڑھے گا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ حاليہ مہينوں کے بعض تغيرات اور معاملات سے عالم اسلام اور دنيائے عرب ميں عراقي حکومت اور قوم کا اقتدار نماياں ہوا ہے? آپ نے فرمايا کہ عراق سے امريکي فوجيوں کا مکمل انخلاء انتہائي اہم واقعہ اور بہت بڑي کاميابي رہي جو حکومت کي استقامت اور قوم کے عزم و ارادے کے برملا اظہار سے حاصل ہوئي?

قائد انقلاب اسلامي نے بغداد ميں عرب سربراہي اجلاس کے انعقاد کو عراقي اقتدار کا ايک اور مظہر قرار ديا اور فرمايا کہ بعض فريقوں نے عراق کو دنيائے عرب سے خارج ملک ظاہر کرنے کي بڑي وسيع کوششيں کيں ليکن بغداد ميں عرب سربراہي اجلاس کے انعقاد کے ساتھ ہي عراق اس تنظيم کي قيادت کي منزل ميں پہنچ گيا اور عراقي وزير اعظم کو عرب ليگ کا سربراہ چنا گيا?

آپ نے دنيائے عرب ميں عراق کي ديرينہ مستحکم پوزيشن کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ عراق کي اس تاريخ اور قدرتي و انساني صلاحيتوں کي وجہ سے اس ملک کا اپنے شايان شان مقام پر دوبارہ پہنچ جانا غير متوقع نہيں ہے? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ روز بروز زيادہ مستحکم ہو رہے عراق کے کچھ دشمن بھي ہيں? آپ نے فرمايا کہ کسي بھي ملک کي قوت و طاقت کے لئے وسائل اور اہم مقدمات کي ضرورت ہوتي ہے جن ميں سب سے اہم علمي ترقي، تعميراتي سرگرمياں اور عوام کي خدمت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے علمي تحريک اور اس کے ناقابل يقين نتائج کے سلسلے ميں ايران کے گراں قدر تجربات کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ عراق ميں جو دنيائے عرب کي علمي لياقتوں کا مرکز ہے ايک علمي تحريک شروع ہو اور يونيورسٹيوں اور علمي شخصيات کا رخ علمي جہاد کي سمت موڑا جائے?

قائد انقلاب اسلامي نے تعميراتي سرگرميوں کے سلسلے ميں فرمايا کہ نوجوانوں کو منظم کرکے اور ضروري مقدمات کي فراہمي کے ساتھ ملک گير سطح پر عوام کي خدمت اور تعميراتي سرگرمياں شروع کي جاني چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ عراقي عوام کا مستقبل اور بھي تابناک ہوگا?

عراق کے وزير اعظم نوري مالکي نے اس موقعے پر قائد انقلاب اسلامي سے اپني ملاقات پر اظہار مسرت کيا اور ايران کے اعلي حکام سے اپني ملاقاتوں کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالي کے لطف سے مختلف شعبوں ميں ايران اور عراق کے باہمي تعلقات کو فروغ ملا ہے اور دونوں ملکوں کے مابين تجارتي اور صنعتي وفود کا تبادلہ تواتر سے ہو رہا ہے?

عراقي وزير اعظم نے يہ اميد ظاہر کي کہ تہران ميں انجام پانے والے مذاکرات سے دونوں ملکوں کے باہمي تعاون کي زمين اور بھي ہموار ہوگي?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬